ایف آئی اے اور کیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف مشترکہ کاروائی ،بل جمع کرانے کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 مارچ 2016 21:02

سبی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔04مارچ۔2016ء) سبی اور گرد و نواح میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ایف آئی اے اور کیسکو کی مشترکہ کاروائی ،درجنوں لوگوں کو جرمانہ ،سینکڑوں لوگوں کو فوری بل جمع کرانے کی ہدایت ،بجلی چوروں اور واپڈا نادہندگان کے خلاف کاروائی ایک ہفتہ تک جاری رہے گی میر عبد الحفیظ جکھرانی اور میر مجتبیٰ رند کی صحافیوں سے بات چیت تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے میر عبد الحفیظ جکھرانی ،میر غلام فاروق ،ایس ڈی او کیسکو میرمجتبیٰ رند ، لائن سپرنٹنڈنٹ میر اسحاق بنگلزئی پر مشتمل ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے کاروائی کے پہلے روز درجنوں افراد کو بھاری جرمانہ جب کہ سینکڑوں افراد کو فور ی طور پر بقایاجات کی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ واپڈا صارفین کسی بھی زحمت سے بچنے کے لئے اپنے بقایا جات فوری طور پر جمع کرادیں بصورت دیگران کے کنکشن کاٹ دیئے جائینگے انہوں نے کہا کہ بجلی چور ی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے کوئی کتنا ہی با اثر ہی کیو ں نہ ہو کسی قسم کا رعایت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں اور بقایاجات کی وصولی کے لئے ایف آئی اے اور کیسکو مل کر ایک ہفتہ تک کاروائی جاری رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں