سالانہ سبی میلہ کی رنگا رنگ تقاریب چھٹے روز بھی جاری رہیں

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 1 مارچ 2016 20:50

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ یکم مارچ۔2015ء)سالانہ سبی میلہ کی رنگا رنگ تقاریب چھٹے روز بھی جاری رہیں ،خواتین کے لیے لیڈیز شو کا نعقاد،مرد حضرات مویشی منڈی اور اسٹیڈیم میں لطف اندوز ہوتے رہے،تفصیلات کے مطابق سالانہ سبی میلہ کی رنگا رنگ تقاریب چھٹے روز بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں اس سلسلے میں چھٹے روز خواتین اور بچوں کے لیے لیڈیز شو منعقد کیا گیا،اس موقع پر خواتین اور بچوں کی خچیر تعداد نے لیڈیز شو میں شرکت کی جبکہ زرعی و صنعتی نمائش میں خواتین نے محکمہ تعلقات عامہ کے اسٹال میں لگائی گئی تصویری نمائش بھی دیکھی جسے خواتین اور طالبات نے انتہائی سراہا ،اس کے علاوہ زرعی و صنعتی نمائش میں ثقافتی اور کھانے پینے کے اسٹالوں میں بھی خواتین کا کافی رش دیکھنے کو ملا جبکہ سرکس گرا? نڈ میں خواتین اور بچے جھولے جھول کر لطف اندوز ہوتے رہے،لیڈیز شو صبح آٹھ بجے شروع ہو جو کہ شام پانچ بجے اختتام پذیر ہو گیا،اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے تھے اور واک تھرو گیٹ لگا کر میلہ میں شریک ہونے والوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں