سالانہ سبی میلہ، اختتامی تقریب میں نواز شریف شرکت کریں گے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 1 مارچ 2016 20:50

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ یکم مارچ۔2015ء) سالانہ سبی میلہ 2016کی اختتامی تقریب میں وزیر اعظم میاں نواز شریف شرکت کریں گے،سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دئے دی گئی،چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی ڈپٹی کمشنر میر رحمت اللہ گشکوری کی زیر صدارت اعلیٰ سطحیٰ اجلاس،وی وی آئی پیز کے روٹس سے تمام کوڑہ دان ہٹانے کی ہدایت،تفصیلات کے مطابق چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی و ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری کی زیر صدارت اعلیٰ سطحیٰ اجلاس ڈپٹی کمشنر کانفرنس ہال میں منعقد ہوا،اجلاس میں پاک آرمی کے کرنل عمر،میجر زینیر،ڈی پی او سبی میر انور کھیتران ،ایف سی کے میجر اعظم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عظیم انجم ہانبھی،سپرٹنڈنٹ پولیس میر عبدالغفور کرد،اسسٹنٹ کمشنر ذاکر ناصر سمیت پولیس کے آفیسران و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میر رحمت اللہ گشکوری نے کہا کہ سبی کے سالانہ تاریخی میلہ کی اختتامی تقریب میں وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف شرکت کریں گے اور اس ضمن میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں اور سیکورٹی معاملات پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن کے افتتاح کے علاوہ بلدیاتی کنونشن اور اسٹیڈیم میں تاریخی میلہ کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ وی وی آئی پیز کی آمد کے موقع پرمختص روٹس کے علاوہ شہر بھر میں صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے جبکہ روٹس پر کچرہ دانوں اور کوڑہ دانوں کو بھی ہٹا کر شہر کو دلہن کی طرح سجایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ سبی میلہ میں شرکت کرنے والے عوام الناس کے لیے بھی روٹس مختص کیئے گئے ہیں جنہیں استعمال کرکے ٹریفک کے مسئلہ سے بچا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں