سالانہ سبی میلہ کی رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری

ہفتہ 27 فروری 2016 22:52

سبی۔27فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء)سالانہ سبی میلہ کی رنگا رنگ تقریب کا سلسلہ تیسرے روز بھی اپنی رعنایوں کے ساتھ جاری رہا،تیسرے روز سبی میلے میں لیڈیز شو منعقد کیا گیا ،خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد میں شرکت،ثقافتی اور سرکاری محکموں کے اسٹالز میں خواتین کی دلچسپی،تفصیلات کے مطابق سالانہ سبی میلہ2016کی رنگارنگ تقاریب اپنی رعنایوں کے ساتھ تیسرے روز بھی جاری رہیں اس سلسلے میں تیسرا روز لیڈیز شو بچوں اور خواتین کے مخصوص کیا گیا ،لیڈیز شو میں صوبہ بھر سے خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد میں شرکت میں کی ،لیڈیز شو کے دوران زرعی و صنعتی نمائش میں ثقافتی و سرکاری محکموں میں خواتین نے خصوصی دلچسپی لی جبکہ کھانے پینے کے اسٹالوں میں خواتین سمیت بچوں کا پرہجوم رش رہا ،خواتین اور بچے سرکس گراؤنڈ میں سرکس،موت کا کنواں سمیت جھولوں سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے،لیڈیز شو صبح 8بجے سے شام 5بجے تک جاری رہا اس موقع پر سیکورٹی کے انتظامات انتہائی موثر اور سخت تھے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں