سبی میلے میں پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ تیسرے روز بھی جاری رہا

ہفتہ 27 فروری 2016 22:33

سبی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء) سبی کے سالانہ تاریخی میلے میویشیان واسپان کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ تیسرے دن بھی جاری رہا بڑی تعداد میں خواتین بچوں نے مفت علاج معالجے کی سہولیات حاصل کی تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی ہدایات پر برگیڈکمانڈر سبی برگیڈیئر شہزاد افتخار بھٹی کی نگرانی میں پاک فوج کی جانب سے بیف سنیٹر سبی میں سبی کا سالانہ تاریخی میلے کے موقع پر چھ روزہ فری میڈیکل کیمپ فری میڈیکل کیمپ سی ایم ایچ سبی کے انچارج کرنل عاوف اعوان کی نگرانی تیسرے دن بھی جاری رہافری میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے تربیت یافتہ سرجیکل ،گائنی میڈئیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹرز جس میں میجر سلیمان ، میجر زاہد، میجر میمونہ ، میجر معظم ، میجر مبشر ، میجر فوہاد ، کیپٹن مظاہر، کیپٹن ندا نے خواتین ڈے کے موقع پر سینکڑون کی تعداد میں خواتین بچوں کا فری چیک آپ کیا اور فری میڈیکل چیک آپ کیلئے آنے والوں کو ادویات بھی فراہم کی پاک افواج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ 3مارچ تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں