مدارس مساجد پر پابندی اور پنجاب کے تعلیمی ادارون میں تبلیغی جماعتوں کے داخلے پر پابندی قابل مذمت ہے ، جمعیت علماء اسلام مدارس کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنا دے گی

جمعیت علماء اسلام(ف) کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمدکا سبی جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 19 فروری 2016 22:03

سبی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام(ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اورسابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مدارس مساجد پر پابندی اور پنجاب کے تعلیمی ادارون میں تبلیغی جماعتوں کے داخلے پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں، جمعیت علماء اسلام مدارس کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنا دے گی جمعیت علماء اسلام کے کارکناں پارٹی کو مضبوط ومنظم کریں ۔

وہ جمعہ کو جمعیت علماء اسلام ہرنائی کے زیر اہتمام دینی مدارس پر پابندی پنجاب میں تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعتوں اور مساجد پر لاؤ اسپیکر پر پابندی کے خلاف جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

جلسہ عام سے رکن قومی اسمبلی مولانا امیر زماں ، صوبائی جنرل سیکرٹرک ملک سکند خان ایڈووکیٹ ، ضلعی امیر ہرنائی مفتی اکرام اﷲ شاہ، نوراﷲ شاہ ، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشہت گردی مغرب کا ایجنڈاکے زریعے اسلام کو بدنام کیا جارہا ہے پاکستان کے اسلامی آہین کو ختم کرے اور ملک کو سیکولر بنانے والوں کے سامنے اسلامیان پاکستان سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے امریکی اور مغربی طاقتیں دہشت گردی کے نام پر عالم اسلامی کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں بلوچستان میں وزارت اعلیٰ شب کو لیویز فورس کی قومی نوکری بنادیا گیا ہے پہلے ایک کو وزیر اعلیٰ بنایا اب دوسرے کووزیراعلیٰ بلوچستان بنایا گیا موجودہ صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے اور گزشتہ سال 37ارب روپے لپس ہوکر قومی خزانہ میں جمع کیا گیا کیونکہ موجودہ حکومت کے پاس عوام کے مسائل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے مسلم باغ میں طلبہ ثاقبہ کا داخلہ نہ بھیجوانے پر خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا اور طلبی کے ورثاء انصاف کیلئے بھوک ہرتال پر بیٹھے ہوئے ہیں حکومت فوری طور پرمتاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرنائی میں ایف سی فورسز پر کوئل مانیئرمالکان سے بھتہ لینے کے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ملکی دفاح میں معروف فوج کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کرکے ملزماں کو بے نقاب کیا جائے ہرنائی کے علاقہ اسپین تنگی بیلی میں گزشتہ دنوں یوفون کے ٹاور کو تباہ کرنے والے ملزماں کو گرفتارکرکے ٹاور کو دوبارہ تعمیر کیا جائے جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام ہونے والے جلسہ عام میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکناں و شہریوں نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں