رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم تاجر برادری کیلئے تحفہ ہے،اسد خان لونی

بزنس کمیونٹی انتہائی کم شرح پر ٹیکس ادا کرکے اسکیم میں شامل ہو سکتی ہے،ٹیکسز کی ادائیگی ہمارا قومی فریضہ ہے،جس کی ادائیگی ہی سے ملک ترقی و کامرانیوں کی منازل طے کرسکتا ہے،ڈپٹی کمشنر ایف بی آر

منگل 9 فروری 2016 22:29

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) ڈپٹی کمشنر فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسد خان لونی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم تاجر برادری کیلئے تحفہ ہے،بزنس کمیونٹی اسکیم انتہائی کم شرح پر ٹیکس ادا کرکے اسکیم میں شامل ہو سکتے ہیں،ٹیکسز کی ادائیگی ہمارا قومی فریضہ ہے،جس کی ادائیگی ہی سے ملک ترقی و کامرانیوں کی منازل طے کرسکتا ہے،سبی اور بلوچستان کی تاجر برادری 29فروری تک اسکیم سے استعفادہ حاصل کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس سبی میں رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں تاجربرادری سے خطاب میں کیا،تقریب میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سبی کے انچارج انسپکٹر آفتاب احمد تھیبو،جمعہ خان،انجمن تاجران کے صدر حاجی میر طارق بنگلزئی،چیئرمین میر امدادخان باروزئی، محمد خان مرغزانی،بدرالدین ہانبھی، سیٹھ سیوارام ،جے رام داس،چوہدری جے رام داس و دیگر بھی موجود تھے،تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسدخان لونی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ذاتی دلچسپی کے باعث وفاقی حکومت نے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے لیے نہایت ہی کم شرح پر ٹیکس ادا کرکے چارسالہ اسکیم سے مستفید ہوسکتے ہیں،جس میں تاجر برادری کو بینک ٹرانزیکشن میں0.6فیصد چھوٹ کے علاوہ سیلز ٹیکس،ود ہولڈنگ اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کی چھوٹ کے ساتھ ساتھ چار سالہ اسکیم کے دوران ان کے اثاثہ جات اور گوشواروں کا کسی بھی قسم کا آڈٹ نہیں ہوگا اس کے ساتھ ہر قسم کے تمام لاگو ہونے والے دوہرئے ٹیکسز سے بھی بچ سکیں گے انہوں نے کہا ٹیکسز کی ادائیگی ہمارا قومی فریضہ ہے اور اس قومی فریضہ کو ادا کرتے ہوئے تمام تاجر برادری کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرکے مذکورہ ٹیکس ادائیگی کی اسکیم سے استعفادہ حاصل کریں اور یہ محدود وقت تک جاری رہے گا جس کی آخری تاریخ 29فروری ہوگی انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ 29فروری تک اس اسکیم سے فائدہ حاصل کریں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے جاری یہ اسکیم فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے آئین میں شامل کی گئی ہے جس میں تبدیلی ناممکن ہے اور رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم کو باقائدہ طور پرقانونی شکل دی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ پورئے صوبے میں سبی کی80%تاجر برادری ٹیکس پیڈ ہے جو ملک و علاقہ کی ترقی و خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں اور اس بات سے بھی انحراف نہیں کیا جاسکتا ہے کہ ملک کی معیشت میں تاجربرادری کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اور موجودہ حکومت نے تاجروں کو فائدہ دینے کے لیے مذکورہ اسکیم کاآغاز کیا ہے جسے باضابطہ طور پر آئینی شکل دی گئی ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں