بلوچستان متحدہ محاذ سبی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا اہتمام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 9 فروری 2016 20:40

سبی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-آئی پی اے۔09فروری۔2016ء ) بلوچستان متحدہ محاذ سبی کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا اہتمام ،کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کو روکنے کے لیے اقوام عالم نوٹس لے،تفصیلات کے مطابق کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بلوچستان متحدہ محاذ کے مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر غفور چاچڑ کی رہائش گاہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں بلوچستان متحدہ محاذ کے رہنماء علیم اللہ ہانبھی،ملک فتح خان مرغزانی،،لک شاہ جہان چاچڑ،ظفراللہ چاچڑ سمیت سول سوسائٹی اور کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،قبل ازیں تقریب میں کشمیر میں شہید ہونے والے بے گناہ مسلمانوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان متحدہ محاذ کے مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر غفور چاچڑ نے کہا کہ بلوچستان متحدہ محاذ کشمیری مسلمانوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے اور انہیں بھارتی جارحیت اور ظلم و بربریت کی چکی میں پسنے نہیں دئے گی انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ کو جسم سے کوئی بھی الگ نہیں کرسکتا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کا خاتمہ ہی ہماری منزل ہو گی جبکہ عالمی برادری کی کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو چاہیے کہ وہ کشمیر کا مسئلہ شملہ معاہدئے کے تحت حل کرنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے اور کشمیر میں ہونے بربریت کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں