سبی چھت گرنے سے پانچ افراد زخمی،تین سالہ بچی کھیلتے ہوئے تالاب میں ڈوب گئی

جمعرات 4 فروری 2016 21:15

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء ) سبی چھت گرنے سے پانچ افراد زخمی،تین سالہ بچی کھیلتے ہوئے تالاب میں ڈوب گئی،تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقہ سات مرلہ کے مقام پر تین سالہ بچی خالدہ کھیلتے ہوئے تالاب میں گر گئی اور ڈوب کر ہلاک ہو گئی بچی کی نعش کو نکالنے کے بعد ضروری کاروائی کے لیے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا ،بعدازاں ڈاکٹروں نے بچی کی نعش ورثاء کے حوالے کردی، دوسرئے واقع میں الہ آباد کے علاقے چمڑاکارخانہ کے قریب تعمیراتی کام کے دوران مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد سکندر،بگل خان،معشوق علی،فدا حسین اور مستری ریاض احمد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے طبی امداد کے لیے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں پر ایک زخمی مستری ریاض احمد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں