تین سالہ بچی تالاب میں ڈوب گئی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 4 فروری 2016 21:00

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری۔2016ء )تین سالہ بچی تالاب میں ڈوب گئی جبکہ چھت گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سبی کے علاقہ سات مرلہ کے مقام پر تین سالہ بچی خالدہ کھیلتے ہوئے تالاب میں گر گئی اور ڈوب کر ہلاک ہو گئی جبکہ الہ آباد کے علاقے چمڑاکارخانہ کے قریب تعمیراتی کام کے دوران مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد سکندر،بگل خان،معشوق علی،فدا حسین اور مستری ریاض احمد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں مستری ریاض احمد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں