جمعیت علماء اسلام ملک میں قرآن و سنت کی حکمرانی چاہتی ہے،مقررین

حکمران یورپ کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہوکر معاشرتی بے راہ روی کی پذیرائی کرنے میں مصروف ہیں،جمعیت کے کارکن اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے اپنی جدوجہد کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں،مولانا عبداللہ جتک و دیگر کا خطاب

جمعہ 29 جنوری 2016 17:58

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر مولانا عبداللہ جتک،سابق صوبائی وزیر مولانا عبدالواحد صدیقی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ملک میں قرآن و سنت کی حکمرانی چاہتی ہے،اسلام وجمہوریت کے نام پر بننے والی ریاست میں نہ ہی اسلامی نظام اور نہ حقیقی جمہوریت نظر آتی ہے،حکمران یورپ کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہوکر معاشرتی بے راہ روی کی پذیرائی کرنے میں مصروف ہیں،جمعیت کے کارکن اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے اپنی جدوجہد کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام سبی کے مجلس عاملہ کے انتخابی اجلاس کے موقع پر کارکنوں سے خطاب میں کیا،مجلس عاملہ کے انتخابی اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلع سبی کے جنرل سیکرٹری کے عہدہ کے انتخاب میں مولانا عبدالطیف بلامقابلہ منتخب ہوگئے،اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کارکن اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے اپنی جدوجہد کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں اور غیر شرعی نظام کے خلاف اٹھ کھڑئے ہوں انہوں نے کہا کہ جمعیت ملک میں قرآن و سنت کی حکمرانی چاہتی ہے اور ہمارئے تمام مسائل کا بہتر حل بھی قرآن و سنت کی روشنی میں مضمر ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت کے مجلس عاملہ کے نو منتخب صدر اور اس کی کابینہ کو چاہیے کہ وہ اسلام کی پرچار کو گھر گھر پہنچائیں تاکہ بگڑتے ہوئے معاشرتی رویوں میں سدھار لایا جاسکے انہوں نے کہا کہ ملک میں شرعی نظام کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے جمعیت روزاول سے کوشاں ہے اوراسلامی نظام کے نفاذ کے موقف سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ حکمران یورپی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جس کی وجہ سے معاشرتی بگاڑ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو کہ پاکستان میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت کا کسی مذہب سے کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے بلکہ ہمارا اسلام تو غیر مذہب اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا درس دیتا ہے اور ملک میں رہنے والے اقلیتوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے جمعیت کی کاوشیں کسی سے دھکی چھپی نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں