مسلم لیگ (ن)سبی کی سانحہ چارسدہ کی شدید الفاظ میں مذمت

ہفتہ 23 جنوری 2016 17:04

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن)سبی کے سینئر رہنماء اور سابق تحصیل چیئرمین زاکواةوعشر کمیٹی سبی میر سلیم گشکوری نے سانحہ چارسدہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ چارسدہ سیکورٹی اداروں کی کمزوری اور یونیورسٹی کے وائس چانسلری کی نااہلی کا نتیجہ ہے ،اتنی بڑی یونیورسٹی میں سیکورٹی کے لیے پرائیوئٹ کمپنی کے گارڈز تعینات کردیئے جائیں تو دہشت گرد آسانی سے اپنی کاروائی کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سانحہ چارسدہ میں بھارت اور افغانستان کے ملوث ہونے کے جو شواہد ملیں ہیں اس کے بعد ہنگامی طور پر ہمیں افغانستان اور بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کردینے چاہیے اور افغانستان اور بھارت پر پاکستان سمیت بین الاقوامی سطح پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ ملوث ملزمان کو جلد ازجلد پاکستان کے حوالے کرئے انہوں نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ پاکستان کے مستقبل پر حملے کے مترادف ہے اور پاکستان دشمن قوتیں تعلیمی اداروں پر حملے کرکے ہمیں جہالت کی تاریکیوں میں دھکیلنا چاہتے ہیں لیکن پاکستانی قوم ایک منظم قوم ہے جو پنے حوصلے اور عزم پر ڈٹی ہوئی ہے اور ہمیں اپنے مستقبل کو علم کی روشنی سے منور کرکے جہالت ،دہشت گردی کی تاریکیوں کو مٹانا ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ چارسدہ کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جنہوں نے اپنے خون سے ملک کی سلامتی اور بقاء کی شمع کو روشن کیا ہے اور غم کی اس گھڑی میں میں ہم سانحہ چارسدہ کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں