نفرتوں سے پاک بلوچستان اور خوشحال پاکستان ہمارا نصب العین ہے، ساجدہ احمد لنگاہ

جمعہ 8 جنوری 2016 16:43

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) استحکام پاکستان اتحاد کی مرکزی چےئر پرسن ساجدہ احمد لنگاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے استحکام پاکستان اٹھاد اہم رول پلے کرے گا نفرتوں سے پاک بلوچستان اور خوشحال پاکستان ہمارا نصب العین ہے بلوچستان کا مثالی امن بحال کرکے محبت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے کیلئے ہم سب کو متحد ومنظم ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بلوچستان کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر فورم پر جدوجہد ممکن بنائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے ممتاز بلوچ رہنما عطااللہ کلپر بگٹی ، استحکام پاکستان اتحاد بلوچستان کے صوبائی صدر وڈیرہ علی محمد پیروزانی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری منصور بلوچ، سینئر وائس چےئرمین ہدایت اللہ بگٹی، وائس چےئرمین ڈاکٹر فرح چیمہ ، صدر میاں احمد رضا، انفارمیشن سیکرٹری سعید گل، مرکزی صدر وومن ونگ آصفہ بلوچ، استحکام پاکستان اتحاد بلوچستان کے نومنتخب صوبائی جنرل سیکرٹری ارسلان شیر،نومنتخب صوبائی سینئر نائب صدر ڈاکٹرشعیب خان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

استحکام پاکستان اتحاد کی مرکزی چےئر پرسن محترمہ ساجدہ احمد لنگاہ نے کہا کہ پورے ملک سے محب وطن شہری آئی پی آئی کے پلیٹ فارم پر متحد ومنظم کررہے ہیں استحکام پاکستان اتحاد کو ملک بھر میں فعال بنانے کیلئے رابط مہم جاری ہے ہم پاکستان کی عوام کو خوشحال اور ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے تمام محنت کش محب وطن ساتھیوں کو متحد ومنظم کریں گے محب وطن نوجوان سیاسی وابستگی سے ہٹ کر صرف اور صرف استحکام پاکستان کیلئے ہمارا ساتھ دیں ملک کی عوام کو خوشحالی کی جانب گامزن کرنے میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ خودمختیاری دینے کے حق میں ہیں پاکستان میں بلوچی ، سندھی سرائیکی پنجابی مہاجر سمیت ہر زبان ہر قوم قبیلے کے اکابرین کی جانب سے ملک وقوم کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں استحکام پاکستان اتحاد ان کی قربانیوں کو کبھی رائیگان نہیں جانے دے گا انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ لوگ اپنے حقوق کیلئے متحد ومنظم ہوجائے استحکام پاکستان اتحاد کے پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اپنی جدوجہد میں شامل ہوجائیں تاکہ پاکستان کی ترقی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرسکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بگٹی قبائل نے جس بہادری کے ساتھ قیام پاکستان کے موقع پر اپنا کردار ادا کیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں بلوچستان کے لوگ محب وطن پاکستانی ہیں جو سرزمین وطن کیلئے اپنا سب کچھ قربانی کرنے کو تیار ہیں بلوچستان سے اسفند یار بگٹی کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان میں شمولیت خوش آئند ہے اس موقع پر عطاء اللہ بگٹی ، ہدایت اللہ بگٹی ،ارسلان شیرو دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم محترمہ ساجدہ احمدلنگاہ کی قیادت میں متحد ومنظم ہوکر بلوچستان سمیت ملک کی تعمیر وترقی خوشحالی میں اہم رول پلے کریں گے بہت جلد استحکام پاکستان اتحاد کو بلوچستان میں مکمل فعال کرنے میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں اور بلوچستان جو پاکستان کو اہم صوبہ ہے اس کی تعمیرترقی عوام کی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں اور جلد ہی بلوچستان کی مکمل کابینہ کا بھی اعلان کریں گیا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں