شہید بھٹو کی قربانیا ں رائیگاں نہیں جائیں گی،پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھر پڑی ہے ،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان

قائد عوام نے ڈکٹیٹر کے سامنے نہ جھک کر جمہوریت کے لیے قربانی دی ہے، صوبائی سیکرٹری سپورٹس و کلچر میر ذاکر جاموٹ

بدھ 6 جنوری 2016 17:47

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری سپورٹس و کلچر میر ذاکر جاموٹ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قربانیا ں رائیگاں نہیں جائیں گی،پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھر پڑی ہے ،قائد عوام نے ڈکٹیٹر کے سامنے نہ جھک کر جمہوریت کے لیے قربانی دی ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سبی ڈویژن کے صدر ملک میوہ خان مگسی ،میرحسن رند ،عبیداللہ خجک ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری سپورٹس و کلچر میر ذاکر جاموٹ،اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سبی ڈویژن کے صدر ملک میوہ خان مگسی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ کا کک بھی کاٹا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے محلات کی سیاست کو ختم کر کے گلی کوچوں میں عام کیا۔جس کی بدولت غریب عوام میں سیاسی شعور اجاگر ہواانہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گیانہوں نے کہا کہ شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو کے خاندان کی بے مثال قربانیوں کی بدولت آج پاکستان میں جہوریت قائم ہے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں