سبی کا پانچ روزہ سالانہ تاریخی میلہ مویشیاں واسپاں ماہ فروری کے آخری عشرہ میں شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، نورالحق کاکڑ

گھڑ دوڑ،نیزہ بازی،آتش بازی،زرعی وصنعتی نمائش ،ہارس اینڈ کیٹل شو سمیت سرکس و تفریحی پروگراموں کے علاوہ بلدیاتی کنونشن منعقد ہوں گے ، مہمانوں کے لیے خصوصی انتظامات کیئے جائیں گئے،ڈپٹی کمشنر سبی

بدھ 6 جنوری 2016 17:47

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) ڈپٹی کمشنر سبی نورالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سبی کا پانچ روزہ سالانہ تاریخی میلہ مویشیاں واسپاں ماہ فروری کے آخری عشرہ میں شایان شان طریقے سے منایا جائے گا،میلہ میں صدر مملکت ،وزیراعظم پاکستان سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہوگی،تما م سرکاری محکمے سبی میلے کی تیاریاں شروع کر دیں ، سالانہ سبی میلہ میں روایتی پروگراموں سے ہٹ کر عوام کو انٹر ٹیٹمنٹ فراہم کی جائے گی،میلہ میں گھڑ دوڑ،نیزہ بازی،آتش بازی،زرعی وصنعتی نمائش ،ہارس اینڈ کیٹل شو سمیت سرکس و تفریحی پروگراموں کے علاوہ بلدیاتی کنونشن منعقد ہوں گے ،میلے میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے خصوصی انتظامات کیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ سبی میلہ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا،اجلاس میں ایف سی کے کرنل وقاص ،ڈی پی او سبی میر انور کھیتران،چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی داؤدرند،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ریاض عباس شاہ،ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میر عبدالحمید مری،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حاجی یونس بنگلزئی،ڈپٹی ڈی او سید مقبول شاہ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں سلمہ عطا خجک، سپرٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل ڈاکٹر سید غلام سرور ہاشمی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ،انچارج بیف سنیٹرعبدالوحد بلوچ ،سوئی گیس کے سید صابر شاہ،میر عبدالصمد بنگلزئی،راجہ افتخار کیانی،نائب تحصیلدار نصیر ترین ودیگر ضلعی افسران نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی نورالحق کاکڑ کہا کہ ماضی کی طرح امسال بھی سبی کاسالانہ و تاریخی میلے کو انتہائی جوش و جذبہ اور خوبصورتی کے ساتھ منایا جائے گا میلے میں صدر مملکت ممنون حسین،وازیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف سمیت وفاقی و صوبائی وزراء ،سینیٹرز ،سیکرٹریزشرکت کریں گے جبکہ سالانہ میلہ غیر ملکی مندوبین بھی شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ پانچ روزہ سالانہ میلہ مویشیاں واسپاں ماہ فروری کے آخری عشرہ میں منایا جائے گا ،اور اس سلسلے میں تمام سرکاری محکمے اپنی تیاریوں کا آغاز ابھی سے کردیں میلے میں نیزہ بازی،گھڑدوڑ،موٹر سائیکل جمپ ،آتش بازی،فلاور شو،میوزیکل شو،سرکس ،ہارس اینڈ کیٹل شو،زرعی و صنعتی نمائش سمیت مویشی منڈی اہمیت کی حامل ہوگی بلخصوص خواتین اور بچوں کی تفریح کے لیے مینا بازار،چلڈرن اکیڈیمی کے پروگرامز،آل پاکستان قرات ،نعت خوانی،محمفل مشاعرئے کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا تاکہ علمی وادبی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جاسکے انہوں نے کہا کہ سالانہ میلہ میں نوجوانوں کے لیے بھی خصوصی پروگرامز مرتب کئے جارہے ہیں جن میں کھیلوں کا انعقاد سر فہرست ہوگا تاکہ ہماری نئی نسل منفی سرگرمیوں سے بچ سکیں اور صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لے کر معاشرئے کے صحت مند شہر ی بن سکیں انہوں نے کہا کہ سالانہ میلہ کے دوران شہر میں صحت و صفائی کے انتظامات کو بھی بہتر بنایا جائے جبکہ اسٹریٹ لائٹس لگا کر شہر کو روشنیوں سے جگمگا دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ جوکہ ہماری تاریخ و ثقافت کا عکاس ہے اسے مزید خوبصورت اور رنگا رنگ بنا کر عوام کے لیے تفریح کے مواقع فراہم کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سالانہ میلہ میں حفاظتی انتظامات کو بھی ملحوط خاطر رکھتے ہوئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کردیا جائے گا جبکہ میلہ گراؤنڈ،سرکس گراؤنڈ ،آڈیٹوریم ،گورنر ہاؤس سمیت ریڈ زون کے علاقوں میں حفاظتی انتظامات میں غیر معمولی اضافہ کیاجائے گا اور صوبے کے دیگر اضلاع سے بھی نفری بلائی جائے گی تاکہ میلے کے دوران کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی تہوار جوش جذبہ اور ملی یگانگت کے ساتھ مناتی ہیں اور سبی کے لوگ زندہ دل ہیں جو ہر سال اپنے قومی و ثقافتی اور تریخی تمدن کے عکاس میلے کو جوش و جذبہ سے مناتے آرہے ہیں جو قابل ستائش بات ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں