ماہ ربیع الاول ہمیں اخوت و محبت سمیت بھائی چارئے کا درس دیتا ہے، محمد داود خان رند

جمعرات 24 دسمبر 2015 16:23

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء ) چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد داود خان رند نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول ہمیں اخوت و محبت سمیت بھائی چارئے کا درس دیتا ہے، عیدمیلادالنبی کے موقع پر جلوس کے روٹس اور گزر گاہوں پر صفائی کے موثر انتظامات کئے گئے تھے،میونسپل کمیٹی کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کرکے تمام عملہ کوڈیوٹیوں پرتعنیات کردیا گیا ،شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے عوامی شکایات کا ازالہ ہر صور ت کیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ،چیف آفیسر سبی میر حاجی محمد خان سیلاچی ،وائس چیر مین میر شہداد خان مری ،چیف سینٹری محمد سیلم بنگلزئی،میر حبیب الرحمن رند،فقیر محمد رند ،حاجی محمد حیات رند اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مقدس و بابرکت مہینہ امت مسلمہ کے لیے خوشی کا مہینہ ہے اور اس ماہ مقدس میں آقائے نامدارحضرت محمد مصطفی کا یوم ولادت منانا ہمارا مذہبی فریضہ ہے جبکہ عید میلاد النبی کے سلسلے میں مساجد میں محافل کے دوران میونسپل کمیٹی سبی کی جانب سے صفائی کے نظام کو ہر صورت یقینی بنایا گیاہے بارہ ربیع الاول کے موقع پر عید میلادالنبی کے جلوس کے تمام روٹس اور گزرگاہوں کو بھی خصوصی طور پر صاف ستھرا رکھنے کے لیے میونسپل کمیٹی کے عملہ کو سختی سے ہدایت کی گئی تھی اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے عملہ دن اؤقات میں دو سے تین مرتبہ صفائی کرتے رہے ، انہوں نے کہا کہ صفائی کوویسے بھی ہمارئے ایمان کا نصف حصہ قرار دیا گیا ہے اور شہر سمیت ہم اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں کمیونٹی کو اپنا کردار ادا کرنا پڑئے گا انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی سبی کے منتخب کونسلران سمیت علاقہ مکینوں کی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے ازالے کو یقینی بنائیں گے۔

ا نہوں نے کہا کہ بارہ ربیع الاول کے موقع پر عید میلادالنبی کے جلوس کے تمام روٹس اور گزرگاہوں پر سفیدی ،چونا ڈالا گیا اور صفائی کے خصوصی طور پر انتظامات کئے گئے تھے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں