جموں کشمیر کی عوام کو مایوسی کا شکار نہیں ہونے دیں گے کشمیری عوام آنے والے انتخابات میں اپنے ووٹ کا درست استعمال کرتے ہوئے نااہل سیاست دانوں کا احتساب کریں

جموں کشمیر پیپلز پارٹی کی مرکزی سینئر نائب صدر سردارنبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ

بدھ 23 دسمبر 2015 19:56

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء ) جموں کشمیر پیپلز پارٹی کی مرکزی سینئر نائب صدر محترمہ سردارنبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کی عوام کو مایوسی کا شکار نہیں ہونے دیں گے جموں کشمیر کی عوام آنے والے انتخابات میں اپنے ووٹ کا درست استعمال کرتے ہوئے نااہل سیاست دانوں کا احتساب کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔

23 دسمبر۔

(جاری ہے)

2015ء سے گفتگوکرتے ہوئے کیا محترمہ سردار نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ پارٹی کی قیادت اور کارکناں پیپلز پارٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا انشااللہ قیادت اور کارکناں نے جو ذمہ داری دیتے ہوئے اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگی انہوں نے کہا کہ قومی سیاست کے اس سفر میں ہر ممکن کوشش کروں گی کہ تمام صلاحیتوں اور قوت بروئے کارلاکر آپ سب کی بہتر خدمت کرسکوں جموں کشمیر پیپلز پارٹی کی سینئر نائب صد منتخب ہونا میرے لئے باعث فخر ہے اور قیادت کا مجھ پر اعتماد میرے لئے بے حد حوصلہ افزا بھی ہے جس کی وجہ سے میری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا قومی خدمت کے اس سفر میں مجھے قائدین کی مزید حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی بھی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ میں جموں کشمیر کی عوام سے امید کرتی ہوں کہ وہ عوامی خدمت میں کوئی دقیقہ فردگذاشت نہ ہونے دیں آزاد کشمیر میں پسماندگی سیاسی تنزلی عدم اعتماد کی فضاء عوام کی مایوسی سیاستدان فروشی کے کلچر سے نجات کیلئے ہمارے جماعت کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں اور آئندہ انتخابات مین میری نامزدگی اور آپ کے ایک بار پھر مجھے پر اعتماد سے ہم خوشحال آزادکشمیر کی طاقتور آواز بن سکیں گے متحد ومنظم ہوکر خوشحال آزاد کشمیر کیلئے جدوجہد میں میرے ساتھ دیں انہوں نے جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے کارکناں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں فعال ومضبوط ہوکر عوام کی خدمت کو اپنا مقصد بنائیں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں