سبی میں بھی جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں تیاریاں عروج پرمساجد گھروں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا

پیر 21 دسمبر 2015 22:57

سبی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء) دنیا بھر کی طرح بلوچستان سمیت سبی میں بھی جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں تیاریان عروج پرمساجد گھروں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا گھر محلہ مساجدوں میں حمد ونعت کی محفلوں کی بہارسیرت النبی کواجاگر کرنے کیلئے علماء اہل سنت کے خطابات جاری تفصیلات کے مطابق رحمت دوجہاں حضرت محمد مصطفےٰ کی آمد کی خوشی منانے کیلئے دنیا بھر کی طرح سبی میں بھی عاشقان رسول نے تیاریاں مکمل کرلی اپنے اپنے گھروں مساجد کو سجانے کا سلسلہ بھی جاری ہوگیا جبکہ موٹرسائیکل اور شہر میں نعلین مبارک کے سبز پرچموں کی بہار آئی گئی حضرت محمد مصطفےٰ کی سیرت کو اجاگر کرنے کیلئے اہل سنت سنی تحریک ، پاکستان فلاح پارٹی ، جماعت الصالحین انٹر نیشنل، انجمن طلباء اسلام ، بزم مزمل سمیت دیگر سنی جماعتوں کی جانب سے محفل نعت ، موٹرسائیکل ریلی مشعل برادرریلیاں و میلاد النبی کی تقریبات کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں