لیویز فورس کا مورال بلند کرنے کیلئے پاک فوج کی جانب سے جدید تربیت فراہم کی گئی، کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ

اتوار 13 دسمبر 2015 22:48

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13دسمبر۔2015ء) کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ نے کہا ہے کہ لیویز فورس کا مورال بلند کرنے کیلئے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پاک فوج کی جانب سے جدید تربیت فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی حالات اور چیلنجز کا مقابلہ مستعد ہو کر کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک فوج کے سترویں فیلڈ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی ،ڈپٹی کمشنر سبی نورالحق کاکڑ،پاک فوج آرٹلری 33برگیڈئر عامر شہزاد ،کمانڈنٹ ایف سی احمد رضا،سترویں فیلڈ کے انچارج و کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل غفار،ڈی سی کچھی اسلم سومرو،ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سعید عمرانی ،ڈی پی او بولان زاہد آفاق،پاک فوج کے میجر علی،کیپٹن زبیر،ایکسئین ایری گیشن سبی محمد اکبر کھوسہ سمیت پاک افواج و سول افسران و قبائلی معتبرین و عمائدین نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ نے کہا کہ ابتدائی طور پر پاک فوج کی جانب سے سبی ،لہڑی،بولان اور جھل مگسی کے 70لیویز اہلکاروں کو جدید فوجی تربیت فراہم کی گئی انہوں نے کہا کہ یقیناً تربیت مکمل کرنے والے اہلکار دیگر اہلکاروں کی نسبت اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی کا بہتر مظاہرہ کرکے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ پہلے بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے لیے کوئٹہ سے ٹیموں کو بلانا پڑتا تھا اب اس تربیت کی بدولت یہ اہلکار اس قابل ہو گئے ہیں کہ وہ خود ان بارودی سرنگوں اور بارودی مواد کو کو ناکارہ بناسکتے ہیں انہوں نے کہا نے سترویں فیلڈ کے انچارج لیفٹیننٹ کرنل غفار اور دیگر افسران کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے لیویز اہلکاروں کو جدید تربیت فراہم کی، بعدازاں کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ نے تربیت کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں گولڈ میڈل بھی تقسیم کیے جبکہ اس موقع پر کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس احمد رضا نے کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں