دربار عالیہ سید الطاف حسین شاہ دوپاسی اوستہ میں جشن عیدمیلاد النبی کو شایان شاں انداز میں منانے کے سلسلے میں اجلاس

اتوار 13 دسمبر 2015 20:42

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 دسمبر۔2015ء) دربار عالیہ سید الطاف حسین شاہ دوپاسی اوستہ میں میں جشن عیدمیلاد النبی کو شایان شاں انداز میں منانے کے سلسلے میں اہم اجلاس پیرسید الطاف حسین شاہ کی صدارت میں ہوا جلاس میں مریدین عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں اوستہ محمد میں جشن آمد رسول کو شایان شان مذہبی عقیدت احترام کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا رحمت دوجہاں کی دنیا میںآ مد کی خوشی منانے کیلئے مشعل برادر ریلی محفل نعت خوانی میلاد کانفرنس کرانے کیلئے بھی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی اجلاس سے سجادہ نشین دربار عالیہ سید الطاف حسین شاہ دوپاسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدمیلادالنبی شان وشوکت سے منائی جائے گی جس کیلئے تمام پروگرامز کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حضوراکرم کی آمد سے دنیا میں جہالت کا خاتمہ ہوا آپ کی تعلیمات سے دنیا کونے کونے میں امن خوشحالی آئی آپ نے ہمیشہ امن سلامتی کا درس دیا آج میری تباہی وبرباد کی اصل وجہ حضوراکرم کی تعلیمات کو چھوڑنا ہے ہمیں چاہیے کہ اپنی زندگی کو کامیاب بنانے کیلئے اللہ اور اس کے رسول? کے تبائے ہوئے راستوں پر چلنا ہے تاکہ دنیا وآخرت میں کامیاب ہوسکیں کیونکہ بنی کریم حضرت محمد مصطفےٰ کی سیرت طیبہ کے مطابق زندگیوں کو ڈھالنے میں فلاح ہے انہوں نے تمام عاشقان رسول سے اپیل کی کہ وہ جشن میلاد النبی کے تمام پرگرامز میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں