ملک بھر کی طرح سبی میں بھی جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں تیاریاں جاری ،مساجد گھروں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا

اتوار 13 دسمبر 2015 20:42

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 دسمبر۔2015ء) دنیا بھر کی طرح سبی میں بھی جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں تیاریان عروج پرمساجد گھروں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا حمد ونعت کی محفلوں کی بہار تفصیلات کے مطابق رحمت دوجہاں حضرت محمد مصطفےٰ کی آمد کی خوشی منانے کیلئے دنیا بھر کی طرح سبی میں بھی عاشقان رسول نے تیاریاں مکمل کرلی اپنے اپنے گھروں مساجد کو سجانے کا سلسلہ بھی جاری ہوگیا جبکہ موٹرسائیکل اور شہر میں نعلین مبارک کے سبز پرچموں کی بہار آئی گئی حضرت محمد مصطفےٰ ? کی سیرت کو اجاگر کرنے کیلئے اہل سنت سنی تحریک ، پاکستان فلاح پارٹی ، جماعت الصالحین انٹر نیشنل سمیت دیگر سنی جماعتوں کی جانب سے محفل نعت ، مشعل برادری ریلیاں و میلاد النبی کی تقریبات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں