جمعیت علماء اسلام سیاسی جدوجہد کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے ، مدارس میں زیر تعلیم طلباء کو کھیلوں کے حوالے سے بھی تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں،نوجوان کھلاڑی اور مدارس میں زیر تعلیم طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدانوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں اورملک وقوم کا نام روشن کریں، کھیل میں سیاست ہمیں پسند نہیں محنت سے مقابلہ کرنے والی ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وسابق سینیٹر حافظ حسین احمد کھیلوں کی تقریب سے خطاب

بدھ 2 دسمبر 2015 20:37

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وسابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام سیاسی جدوجہد کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرتی ہیں مدارس میں زیر تعلیم طلباء کے علاوہ نوجوانوں و مدارس کے طلباء کو کھیلوں کے ھوالے سے بھی تمام سہولیات فراہم کرتے ہیں نوجوان کھلاڑی اور مدارس میں زیر تعلیم طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدانوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں ملک وقوم کا نام روشن کریں کھیل میں سیاست ہمیں پسند نہیں محنت سے مقابلہ کرنے والی ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی سی بی اسٹیڈیم بھی میں آل سبی ایس پی ایل لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ٹیلی نور ہاکس اور شہید میر ہزار خان مری کلب کے درمیاں ہونے والے پری کواٹر فائنل کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہجمعیت علماء اسلام کے مرکزی معاون سیکرٹری اطلاعات سید آغامحمد ایوب شاہ ، ضلعی امیر مولوی عطاء اﷲ بنگلزئی، مولوی محمد عارف، محمد شعیب مرغزانی ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آباد کے صدر زاہد حسین رند، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے میر جاوید بلوچ،جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری ، نائب صدرحاجی سعید الدین طارق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر عباس،پریس سیکرٹری نیاز احمد نیازی، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید طاہر علی ، میر زاہد چانڈیہ ، شاہد احمد رند ،قادر بخش عمرانی، شاہد سیلاچی ، مقبول احمد باروزئی ، قصر خان سیلاچی ، حافظ سراج الدین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے مگر سب سے اولین ورزشن انسانی صحت کیلئے نماز ہے پانچ وقت کی نمازکی پابندی کریں گے اس سے بہترین ورزشن دنیا میں نہیں ہے جب ایک نوجوان کھیلنے کیلئے میدان میں اترتا ہے تو اسے کامیابی ملتی ہے میں خود بھی کھیل کے شعبے سے وابستہ رہا اور ہر میدان میں کامیابی سے ہمکنارا ہوا آج ایک نوجوان نے میرے گلے میں ہارڈالنے کی کوشش کی جو میں نے انکار کردیا جس کی وجہ صرف یہ ہے کہ آپ ہمیشہ جیت کراپنے سینے سے لگائیں ہار کو اپنے پاس بھی نہیں آنے دیں جمعیت علامء اسلام جہاں سیاسی میدان میں عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرتی ہیں وہاں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی اپنا رول پلے کرتے ہیں جمعیت علامی اسلام ہمیشہ اقتدار میں رہی اور ائندہ آنے والے انتخابات میں بھی کامیاب ہوکر اسمبلیوں کا حصہ بنے گی جمعیت علامء اسلام سبی سمیت ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کھلاڑی کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی دستیاب وسائل میں رہ کر سبی میں کھیل وکھلاڑیوں کے مسائل کا ازالہ کریں گے نوجوان اپنے کھیل کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تعلیم وتربیت پر بھی توجہ دیں اپنی محنت سے تعلیمی میدانوں میں کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدانوں میں بھی اپنے ملک وقوم کا نام روش کریں۔

اس موقع پر مرکزی معاون سیکرٹری سید آغا محمدایوب شاہ نے تبایا کہ ان کا بڑا بھائی سکھر ڈسٹرکٹ میں فیفا کا سیکرٹری ہے ہمارے گھر میں 12ماہ تک کھیلوں کا تذکرہ ہوتا ہے میں خود بھی کرکٹ فٹ بال ہاکی ودیگر کھیلوں کی نمائندگی کرتا ہوں کھلاڑیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اس موقع پر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سبی کے صدر امان اﷲ دہپال ، لعل محمد نے پی سی بی اسٹیڈیم کھیل اور کھلاڑیوں کے مسائل سے تفصیلی آگہی بھی فراہم کی ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں