کوہلو میں لیویز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناد یا ،زیر زمین چھپائی گئی 2بارودی سرنگیں ناکارہ بنادیں

اتوار 22 نومبر 2015 16:53

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 نومبر۔2015ء)ضلع کوہلو کے علاقے میں لیویز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بارودی سرنگیں ناکارہ بنادیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبی ڈویژن میں شامل ضلع کوہلو کے علاقہ کالا ڈھاکہ کے مقام پرنامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کیلئے سٹرکٹ کے کنارے زیر زمین 2بارودی سرنگیں نصب کررکھی تھی جس کو مقامی لیویز نے برآمد کرکے سیکیورٹی فورسز کو اطلاع دی جس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دونوں بارودی سرنگیں کو ناکارہ بنا دیا مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ نے شروع کردی۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں