جمعیت کامقصدوزارتوں کاحصول نہیں ،دین کی خدمت ہے،مدرسین علماء جمعیت کی قیادت سنبھالیں،مولاناولی محمد ترابی

پیر 16 نومبر 2015 16:19

سبی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 نومبر۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی نے کہاہے کہ جمعیت کامقصدوزارتوں کاحصول نہیں بلکہ دین کی خدمت ہے،اگروزارتوں کے حصول کے بعدبھی دین کی خدمت نہیں کی تویہ خیرکے بجائے شرثابت ہوگاان خیالات کااظہارانہوں نے سبی میں جامعہ صدیق اکبرمیں ایک بڑے دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاجس سے ضلع سبی کے امیرمولاناعطاء اللہ،وفاق المدارس کے رہنماقاری مہراللہ،مفتی کفایت اللہ،مفتی منیراحمد،مولانامحمدطارق ،سیداسماعیل شاہ کاظمی اورمولاناعبدالغفارنے بھی خطاب کیااس موقع پرمولاناحبیب اللہ مینگل،عبدالواسع سحر،حاجی امیرعثمان اچکزئی سمیت بڑی تعدادمیں علماء کرام موجودتھے،مولاناترابی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک جمعیت کی قیادت کاتعلق دینی درسگاہوں،درس وتدریس سے تھاتوجمعیت پرمذہب کارنگ غالب تھااورروحانیت کی فضاتھی جہاں قیادت مدرسین علماء کے ہاتھ سے گئی تووہاں روحانیت کے بجائے مادہ پرستی کی سوچ پروان چڑھ گئی انہوں نے کہاکہ جمعیت اکابرین اوربزرگوں کی جماعت ہے جس میں سرمایہ کے بجائے تقوی کواہمیت حاصل ہے،دعوت وتبلیغ،درس وتدریس،جہاد،تصوف اوراسلامی سیاست دین کے شعبے ہیں،ان تمام شعبوں میں ساتھی تقوی کامعیاراپنائیں،انہوں نے کہاکہ گزشتہ روزقائدجمعیت مولانافضل الرحمن اورمولاناعبدالغفورحیدری نے تبلیغی مرکزرائیونڈکادورہ کیا،حاجی عبدالوہاب،مولاناطارق جمیل اورمولانااحمدلاڈنے ان کااستقبال کیایہ ہمارے اکابرین کی شان ہے،انہوں نے کہاکہ جن علاقوں میں جمعیت مستحکم ہے وہاں کے علماء حاکم ہیں جن علاقوں میں جمعیت کمزورہیں وہاں سرداراورنواب حکمرانی ہیں علماء ان کے ماتحت ہیں،علماء خودمختارہیں انہوں نے کہاکہ عرب ممالک میں علماء اورخطباء کوحکومتوں کی جانب سے لکھاگیاخطبہ پڑھانے کے لئے دیاجاتاہے جبکہ پاکستان میں علماء خودمختارہیں جوجمعیت علماء اسلام کی سیاسی جدوجہدکی برکت ہے انہوں نے اجتماع شرکاء پرزوردیاکہ وہ جمعیت کاپیغام عام کریں،علماء کرام حجروں سے نکل کرعملی میدان میں کرداراداکریں اس موقع پرانہوں نے نئی مسجداورایک نئے مدرسے کی سنگ بنیادبھی رکھی۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں