مسلم لیگ (ن) کے حکومت نے عوامی مسائل کا خاتمہ کردیا ہے، حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث عوام ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہے، حلقہ انتخاب کو ماڈل علاقہ بنائیں گے

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 19:29

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما سابق صوبائی وزیر خزانہ میر عاصم کرد گیلونے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے حکومت نے عوامی مسائل کا خاتمہ کردیا ہے، حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث عوام ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہے، حلقہ انتخاب کو ماڈل علاقہ بنائیں گے، سابق ادوار میں کئے گئے اقدامات سے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملی۔

وہ ہفتہ کو مسلم لیگ( ن) سب تحصیل بالا ناڑی کے رہنما نور احمد بنگلزئی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

میر عاصم کرد گیلو نے کہا کچھی میں بلا رنگ ونسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں عوام کی ترقی خوشحالی اور عوامی خدمت ہی ہمارا مقصد ہے کچھی میں زیر تکمیل منصوبوں سے ترقی خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی مسلم لیگ ن کی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے بلوچستان سمیت ملک بھر کے کئی مسائل کا خاتمہ ممکن ہوسکا ہے پاکستان مسلم لیگ ننے انتخابات میں جو وعدے عوام سے کئے ان کو پوار کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا معیار زندگی بلند ہورہا ہے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی جدوجہد سرانجام دئیے رہے ہیں حلقہ انتخاب میں لوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں جلد ہی تفصیلی دورہ کرکے عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی سٹرکوں کے نظام کی بہتری کیلئے ہمارے کئے گئے اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں زیر تکمیل منصوبے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہیں کچھی میں ترقی خوشحالی کیلئے عوامی مسائل کو حل کیا جارہا ہے اس موقع پر میر نور احمد بنگلزئی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کچھی میں فعال کردار ادا کررہی ہے ہمیں امید ہے کہ سابقہ ادوار کی طرح آج بھی عوام کی خدمت کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا انہوں نے صوبائی رہنما و سابق صوبائی وزیرخزانہ بلوچستان میر عاصم کردگیلوکو حاجی شہر وبالاناڑی کے مسائل سے تفصیلی آگہی فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں