قدرتی آفات کا ہمیں مل کر مقابلہ کرنا ہے زلزے سے ملک کے دیگر علاقوں میں جو تباہی ہوئی اس کا افسوس ہے،ڈپٹی کمشنر سبی

منگل 27 اکتوبر 2015 22:59

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء) ڈپٹی کمشنر سبی نورالحق کاکڑ نے کہاکہ قدرتی آفات کا ہمیں مل کر مقابلہ کرنا ہے زلزے سے ملک کے دیگر علاقوں میں جو تباہی ہوئی اس کا افسوس ہے ضلع سبی میں قدرتی آفات سے بچانے کیلئے اسکولوں کالجز اور سرکاری دفاتر میں تربیت فراہم کرنے کیلئے آج سے کام شروع کردیا جائے گا ڈپٹی کمشنر آفس سبی میں کنٹرول روم قائم کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس سبی میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی سید ریاض حسین شاہ، چیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ،چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤد رند، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی میر شہداد خان مری ،نائب تحصیلدار لہڑی ملک بہادر خان بنگلزئی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میر دین محمد مری ،راجہ افتخار الزمان کیانی ،ڈی ایس پی سید گلزار شاہ ، ڈی ایچ او سبی منظور احمد بلوچ،ڈی او فیمیل ایجوکیشن، ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر سید غلام سرور ہاشمی ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید احسن شاہ ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد خان سیلاچی، ایس ڈی او واپڈا غلام مرتضیٰ رند، سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر میر عبید اﷲ رند، شاہین ویلفیئر سوسائٹی کے میجر اے کے شاہین ، سنگیت ویلفیئر سوسائٹی کے سید مرتضیٰ شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت حاجی محمد یونس بنگلزئی، حاجی محمد افضل لودھانی ، میر ناصر خان کھوسہ ، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری، سینئر نائب صدر ڈاکٹر عباس چشتی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر عباس، فنانس سیکرٹری سید طاہرعلی کے علاوہ مختلف این جی اوز سوسائٹی کے نمائندوں ضلعی آفیسران حساس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حاجی داؤد رند نے حاصل کی اجلاس میں شریک تمام معززشخصیات نے زلزلے سے پیدا ہونے والی صورت حال ،عوام میں آگہی اور بچاؤ کے حوالے سے اپنے اپنے تجاویز پیش کی جبکہ میجر اے کے شاہین ،میر عبید اﷲ رند نے کہا کہ میں سبی کے نو افراد کو2012 میں پی ڈی ایم نے زلزلے سمیت قدرتی آفات سے بچاؤ اور عوام کی مدد کے حوالے سے تفصیلی تربیت دی اب ہم اپنی خدمات ضلعی انتظامیہ کے سپرد کرتے ہیں تاکہ ہم لوگوں کو اس حوالے سے تربیت فراہم کرسکیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی نورالحق کاکڑ نے کہا کہ قوم مشکل گھڑی میں زلزلے متاثرین کے ساتھ ہے زلزلے سے کئی قیمتی جانوں کانقصا ن ہوا جس کا ہم سب کو افسوس ہے ضلعی انتظامیہ قدرتی آفات سے نمنٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے سبی میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ تمام دفاتر میں آفیسران و اہلکاروں کو پابند کردیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہیں جبکہ آج کے اجلاس میں شرکاء کی جانب سے دی جانے والی تمام تجاویز پر عملددآمد کیا جائے گا پی ڈی ایم سے تربیت یافتہ این جی اوز کے نمائندوں سے بوائز گرلز اسکولوں میں تربیت دلائی جائے گی جبکہ تمام ملازمینوں کی بھی زلزلے سے بچاؤ احتیاطی تدابیر کیلئے آگہی اور تربیت فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی ڈائریکڑ سوشل ویلفیئر سبی میر دین محمد مری کی ذمہ داری لگا دی گئی ہے تاہم وہ سرکٹ ہاؤس سبی میں رضا کاروں اور آفیسران کو تربیت فراہم کرسکیں ،واپڈا محکمہ صحت سمیت تمام محکمے کے آفیسران آپس میں رابط قائم رکھیں تاکہ کبھی بھی کسی قسم کی بھی قدرتی آفات کا ہم سب نے مل کر سامنا کرسکیں اور لوگوں کو محفوظ جگہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ہر ممکن مدد بھی کرسکیں تمام سرکاری اسکولوں کے چوکیداروں کو بھی ہدایات کردی جائے کہ وہ قدرتی آفات کے موقع پر اسکولوں کو عوام کیلئے کھول دیں تاکہ وہ اپنے جان کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عزت سے ایک جگہ پر بیٹھ سکیں سبی میں ہندو برادری سمیت تمام اقلیتی برادری کو بھی قدرتی آفات میں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا جبکہ بجلی وٹیلی فون کے پولز درخت جو گرنے والے یا خستہ حالت کا شکار ہیں ان کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے جبکہ ماڈل ہائی اسکول سمیت دیگر اسکولوں میں خستہ حالت کمروں کی بھی مرمت کرائی جائے ڈپٹی کمشنر سبی نے ضلع کونسل ، چیئرمین میونسپل کمیٹی ، واپڈا، صحت ، پی ایچ ای تمام این جی اوز کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ آپس میں رابط قائم رکھیں انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ضلعی انتظامیہ عوام کو کسی صورت بے یارو مددگار نہیں چھوڑے گی وسائل میں رہ کر عوام کی ہر ممکن خدمات کریں گے قدرتی آفات کا مقابلہ ہمیں ہمت اور صبر کے ساتھ بروقت کام کرنا ہے رضاکار قیمتی جانوں کو بچانے اور لوگوں کو زلزلے سمیت دیگر قدرتی آفات سے کس محفوظ رہا جاسکتا ہے اس حوالے سے آگہی و شعور فراہم کریں بعدازاں ملک کے دیگر علاقوں میں زلزلے سے متاثر ہوکر جان بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور اﷲ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ مرحومین جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے پسماندگاں کو صبر جمیل عطا فرمائیں ذخمیوں کو جلدازجلد صحت عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں