کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو سیکورٹی کے باعث سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا

جمعہ 23 اکتوبر 2015 21:11

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو سیکورٹی کے باعث سبی ریلوئے اسٹیشن پر روک لیا گیا،ٹرین کو علی الصبح منزل کے لیے روانہ کیا جائے گا،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو سیکورٹی خدشات کی بناء پر سبی ریلوئے اسٹیشن پر روک لیا گیا ٹرین کو الالصبح اپنی منزل کے لیے روانہ کیا جائیگا،بولان میل کے مسافر آج رات سبی پلیٹ فارم پر گزاریں گے جنہیں صبح چھ بجے منزل کے لیے روانہ کیا جائیگا،موسمی تغیر اور مچھروں کی بہتات کی وجہ سے مسافر وں کو شدید کوفت کا سامناکرنا پڑئے گا،جبکہ پیلٹ فارم کھانے پینے کی معیاری اشیاء کے فقدان کے باعث بھی مسافروں بلخصوص خواتین اور بچے شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں