بلوچستان میں خونداگی اہداف کے حصول کیلئے مزید غیر رسمی سکولوں کااجراء ضروری ہے،مہراللہ بلوچ

وزارت وفاقی تعلیم کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کو بھی غیر رسمی سکولوں کے لئے فنڈز مختص کرنا ہونگے ،صحافیوں سے بات چیت

منگل 20 اکتوبر 2015 22:54

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) ڈائریکٹر بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکول بلوچستان مہراللہ بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں خونداگی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے مزید غیر رسمی سکولوں کااجراء ضروری ہے،وزارت وفاقی تعلیم کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کو بھی غیر رسمی سکولوں کے لئے فنڈز مختص کرنا ہونگے ان خیالات کا اظہارانہوں نے سبی میں بیسک ایجوکیشن کیمونٹی سکولز کے تحت چلنے والے سکولوں کے معائنہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پرفیلڈ آفیسر محمد طارق اور عرفان حبیب بنگلزئی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں خواندگی کے اہداف حاصل کر نے کے لیے مزید غیر رسمی سکولوں کا اجراء نہایت ضروری ہے اور وزارت وفاقی تعلیم کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کو بھی اس سلسلے میں فنڈز مختص کر نے ہونگے تاکہ شر ح خواندگی میں اضافہ ہو اور تمام بچے اور بچیاں جو کہ اسکولوں سے محروم ہیں وہ سکول جائیں اور تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے بچے اور بچیاں حقیقی معنوں میں تعلیم حاصل کرکے میدان عمل میں نہ آئیں گے ہمارے ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی لہٰذا اپنی اور ملک کی حقیقی ترقی کیلئے بچے اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ ضروری ہے

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں