سبی، دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 14سال قید اور 40ہزار روپے جرمانے کا حکم

منگل 20 اکتوبر 2015 21:38

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء)انسداد دہشتگردی کے جج میر محمد رفیق لانگو کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 14سال قید اور 40ہزار روپے جرمانے کا حکم سنایا استغاثہ کے مطابق پولیس تھانہ سوئی میں ایس ایچ او غلام رسول کی مدعیت میں ملزم اللہ رکھیہ کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 3/4/EXPاور 7ATAکے تحت مقدمہ درج کیا گیا ملزم اللہ رکھیہ پر الزام ہے کہ اس کے قبضے سے آڈھائی کلو دھماکہ خیز مواد اور ایک عدد اینٹی پرسن مائینز برآمد ہوا مقدمہ معزز عدالت میں زیر سماعت رہا اور جرم ثابت ہونے پر ملزم اللہ رکھیہ کو مجموعی طور پر 14سال قید اور 40ہزار روپے جرمانے کا حکم سنایا عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ بھگتنا پڑیگی سرکار کی جانب سے مقدمہ کی پیروی میر مراد مری اور خالقداد نے کی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں