سبی کی عوام محب وطن پاکستانی ہے ،بیورکریسی سیاستدانوں کے اپنے مشترکہ مفادات کی بدولت عوام مسائل کا شکارہے، سابق نگران وزیر اعلی بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی کی قبائلی عمائدین سے گفتگو

پیر 19 اکتوبر 2015 19:45

سبی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء ) سابق نگران وزیر اعلی بلوچستان وچیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی نے کہا ہے کہ سبی کی عوام محب وطن پاکستانی ہے بیورکریسی سیاستدانوں کے اپنے مشترکہ مفادات کی بدولت عوام مسائل کا شکارہے سبی کی تعمیر وترقی علاقہ کی خوشحالی کیلئے اب ہم سب نے مل کرکام کرنا ہے میڈیا حق وسچ کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے باروزئی ہاوس میں سبی کے قبائلی سماجی عوامی سیاسی عمائدین کے اعزاز میں دئیے گئے چائے پارٹی کے موقع پر قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر نوابزادہ میر باروخان باروزئی، وائس چیئرمین ضلع کونسل سبی میر محمد چانڈیہ ، ملک ارباب خان چاچڑ ، ملک محمد حسین خجک ، چاکر خان خجک ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک سبی جان محمد صافی ، محمد انور لغاری ، قاضی عبدالئحی ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے صدر میر جاوید بلوچ، جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری، سینئر نائب صدر ڈاکٹر عباس چشتی، نائب صدر حاجی سعید الدین طارق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر عباس فنانس سیکرٹری سید طاہرعلی ، پریس سیکرٹری نیاز احمد نیاز، بلوچستان انوائرمینٹل جرنلسٹس سبی کے جنرل سیکرٹری کامران احمد کے علاوہ دیگر قبائلی شخصیات بھی موجود تھی ، چیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد سبی کی ترقی عوام کی خوشحالی ہے ہمارے دروزاے ہر فرد کیلئے کھلے ہیں سبی مسائل کا جڑ بنا چکا ہے تعلیم صحت پینے کا صاف پانی نایاب ہے تعلیمی اداروں میں تعلیم برائے ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات میسر نہیں جبکہ پینے کا صاف پانی گندگی سے بھرا معزصحت ہے مل گشکوری مل چانڈیہ ارباب چاچڑ سمیت دیگر دیہات میں پانی ناپید ہوچکا ہے لوگوں ان دیہاتوں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں سبی میں اخبارات کی تک تک ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ہواہے لیکن یہ جال بھی سمندر میں مچھلی پکڑنے والے جال کی مانند نظروں سے اوجھل ہے سبی میں انتخابات میں کامیاب ہونے کے باوجود ناکامی کا شکار ہوئے آج سبی کے کئی میگا پروجیکٹ ادھورے پڑے ہے سبی کی تعمیر وترقی کیلئے جتنے فنڈر ملے اگر وہ استعمال ہوتے تو آج سبی ماڈل سٹی بنا چکا ہوتا عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے کسی کے پاس وقت نہیں اور نہ ہی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی جاتی ہے بدانتظامی کی بدولت آج سبی سمیت بلوچستان بھر میں مسائل ہی مسائل ہیں انہوں نے کہا کہ اب سبی کی عوام کو متحد ہوناپڑے گا تاکہ اپنے جائز حقوق کے خاطر میدان عمل میں نکل سکیں اب وقت آچکا ہے کہ ہم سب متحد ومنظم ہوکر اپنے علاقہ کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں ادھورے منصوبے تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ہر فورم پر آوز بلند کریں گے تاکہ ہمارا مستقبل روشن ہو سکے سبی تعلیم یافتہ صحت مند اور بیماریوں سے پاک ماڈل سٹی بن سکے جس کیلئے سبی کے تمام قبائل کے ساتھ مل کر خصوصی پلان تشکیل دیں گے جس سے سبی کا احساس محرومی کا ازالہ ممکن ہوگا ۔

(جاری ہے)

ساب نگران وزیر اعلی بلوچستان وچیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے جشن آزادی کے پروگرام میں سبی کی غیور عوام نے جس طرح میرے ساتھ مل کر شرکت کی اور میری آواز پر لبیک کہتے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کی وہ یہ ثابت کرتی ہیں کہ سبی کی عوام متحد منظم اورمحب وطن پاکستانی ہیں جو ملک کے خاطر ہر قربانی دینے کوتیار ہیں مجھے اپنی قوم اور سبی کے غیور قبائلی شہریوں پر فخر ہے اس موقع پرانہوں نے سبی کے میڈیا سے تعلق رکھنے والے نمائندوں سے کہا کہ وہ سچ اور حق کا ساتھ دیں عوامی مسائل کو اجاگر کریں تاکہ سبی کے مسائل کا خاتمہ ممکن ہوسکے

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں