شہید بے نظیراورسانحہ کار ساز کی قربانیوں کی بدولت آج ملک میں جمہوریت قائم ہے ، آیت اﷲ درانی

پیر 19 اکتوبر 2015 18:22

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر مملکت آیت اﷲ درانی نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹواور دیگر اکابرین اور سانحہ کار ساز کے قربانیوں کی بدولت آج ملک میں جمہوریت قائم ہے پیپلز پارٹی شہداؤں کی جماعت ہے اور اس پارٹی کا تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی ضلع سبی کے کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کر تے ہوئے کیااجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی آرگنائزر سید چھٹل شاہ ،ضلعی رہنماء عبد المالک جتک،حاجی خان رئیسانی اور سید ہدایت اﷲ شاہ نے بھی خطاب کیا ،سابق وفاقی وزیر مملکت آیت اﷲ درانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جو ملک کی سب سے بڑی جمہوری ،انقلابی پارٹی ہے جس نے ہمیشہ ملک کی جیوگرافی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کی ہے اور آج ملک میں جاری جمہوریت شہید بے نظیر بھٹو سمیت سینکڑو ں شہداؤں کی قربانیوں کی بدلت ہے انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر شہید بے نظیر بھٹو تک پارٹی کی تاریخ لازوال قربانیوں سے بھر ی پڑی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی آبیاری کے لیے سینکڑوں جیالوں نے قربانیاں دی ہیں اور ملک کی بقا و سلامتی کے لیے آج بھی ہزاروں جیالے اپنی جان کا نذرانہ دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں انہوں نے سانحہ کار ساز کے شہداؤں کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ شہداء نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے دیے ہیں جس کی بدولت آج ملک میں جمہوریت قائم ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں