سبی،محرم میں کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سبی پولیس اور ایف سی کا ہوٹلوں اور مسافرخانوں کا مشترکہ سرچ آپریشن

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 22:34

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) محرم الحرام کے دوران کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سبی پولیس اور ایف سی کا ہوٹلوں اور مسافرخانوں کا مشترکہ سرچ آپریشن،مسافروں کے کوائف روزانہ کی بنیاد پر سٹی تھانے جمع کرانے کے احکامات،سرچ آپریشن کے دوران ایک افغان باشندہ گرفتار،تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سبی پولیس حرکت میں آگئی اس سلسلے میں ڈی پی او سبی میر انور کھیتران کی خصوصی ہدایت پرایس ایچ او سٹی جاوید کھوسہ،مددگار 15کے انچارج آفتاب علی ڈومکی،سب انسپکٹر حمید رند،سب انسپکٹر زکاء اللہ گجر و دیگر نے بھاری پولیس نفری اور ایف سی کے ہمراہ سبی کے مختلف ہوٹلوں اور مسافر خانوں کا سرچ آپریشن کیا دوران تلاشی ایک افغان باشندے کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ہوٹلوں میں ماہانہ کرئے داروں کو بھی فارغ کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر ہوٹلوں اور مسافر خانوں میں رہائش اختیار کرنے والے مسافروں کے کوائف بھی سٹی تھانہ میں جمع کرانے کے بھی احکامات ہوٹل مالکان کو جاری کیئے گئے

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں