صوبائی حکومت دور دراز علاقوں میں تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے،کمشنر سبی ڈویڑن غلام علی بلوچ

منگل 6 اکتوبر 2015 20:30

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) کمشنر سبی ڈویڑن غلام علی بلوچ نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے تاکہ صوبے کے دور دراز علاقوں کے بچے اور بچیاں بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوکر باعزت شہری کی زندگی گزارسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی رکھنی روڈ ریس موڑ کے مقام پر این ایل سی کے تعاون سے قائم پرائمری بوائیز سکول کے دورے کے موقع پر طلباء اساتذہ اور علاقہ معتبرین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی جی این ایل سی میجر جنرل فیصل مشتاق ، بریگیڈیئر محمد احمد علوی پروجیکٹ ڈائریکٹر سا?تھ کراچی، ڈپٹی کمشنر نورالحق کاکڑ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاالزماں کیانی ، لیفٹننٹ کرنل ارسلان حلیم ، حاجی سعید الدین طارق و دیگر بھی موجود تھے کمشنر سبی ڈویڑن غلام علی بلوچ نے طلباء اور اساتذہ کی لگن اور تعلیمی دلچسپی کو محسوس کرتے ہوئے ریس موڑ کے مقام پر پرائمری سکول کیلئے بلڈنگ تعمیر کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر ڈی جی این ایل سی میجر جنرل فیصل مشتاق نے بھی کمشنر سبی ڈویڑن کے اعلان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ این ایل سی بھی سکول کی بلڈنگ کو تعمیر کرنے کیلئے تعاون کرے گی سکول کے دورے کے موقع پر کمشنر سبی ڈویڑن غلام علی بلوچ نے سکول کے بچوں میں فروٹ اور نقد رقم بھی تقسیم کی جبکہ میجر جنرل فیصل مشتاق نے بچوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی کمشنر سبی ڈویڑن نے کہا کہ دیہی علاقوں کے بچوں کو بھی شہری بچوں کی طرح سہولیات فراہم ہونی چاہیےں کیونکہ یہ بچے ہمارے کل کا مستقبل ہیں اور ملک کی بھاگ دوڑ انہی بچوں نے سنبھالنی ہے انہوں نے کہا کہ اگر دیہی علاقوں کے طلباء و طالبات کو بھرپور سہولتیں فراہم کی جائیں تو نہ صرف ان بچوں کی احساس محرومی ختم ہوگی بلکہ ان میں مزید علم حاصل کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا اور ہم اسی صورت میں اکیسویں صدی کے چیلجز کا سامنا کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ ریس موڑ کے مقام پر پرائمری سکول کی بلڈنگ کی تعمیر سے یہ بچے گرمی اور سردی کی شدت سے محفوظ رہ کر بہتر انداز میں تعلیم حاصل کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ سکول کی بلڈنگ کا تعمیراتی کام جلد شروع کردیا جائے گا اور سکو ل میں تمام تر بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی کمشنر سبی ڈویڑن نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات بھی ان علاقوں میں مہیا کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ سبی رکھنی روڈ کی تعمیر سے علاقے میں بہت جلد تبدیلی آئے گی اور یہ علاقہ بہت جلد ترقی یافتہ شہروں میں شامل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں