سبی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیاگیا

منگل 6 اکتوبر 2015 17:47

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) لہڑی کے علاقہ گوڑی کے قریب دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا کر سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیاتفصیلات کے مطابق ضلع لہڑی کے علاقہ بی ایریا لیویز تھانہ لہڑی لنگ روڈ گوڑی گاؤں کے قریب نامعلوم افراد نے دہشت گردی کیلئے روڈکنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کررکھا تھا جس کی طلاع ملتے ہی سیکور ٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر روڈ کو بند کردیا اور بم ڈسپوزل عملے کو طلب کرکے ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنا کر ایک میٹر تار دو عدد ڈیکونیٹر اور 10کلو بارودی مواد برآمد کرلیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ نے شروع کردی لہڑی لنگ روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں