شہریوں کی پریشانی اور ٹریفک میں خلل کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، حاجی داؤد رند چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 19:03

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء )چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤد رند نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی اور ٹریفک کے مسئلے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے سبی میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر کیا جائے گا جبکہ بازار میں سبزی اور فروٹ کے ریڑھیوں کو لالئسنس جاری کیے جائینگے لائسنز ان ریڑھیوں کو دیا جائے گا جن کا بازار میں کھڑا ہونے کے لیے جگہ موجود ہوٹریفک میں خلل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں سبزی فروشوں اور فروٹ فروشوں کے یونین کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ا س موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد خان سیلاچی ،جنرل کونسلر فقیر محمد رند ،سبزی فروش یونین کے صدر عیسیٰ خان خجک ،جنرل سیکرٹری بوستان خان گشکوری ،محمد ایوب مرغزانی ،فروٹ فروش یونین کے صدر امیر بخش گولہ ،جنرل سیکرٹری غلام سرور موجود تھے انہوں نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سبی شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے سبی بازار میں رش زیادہ ہونے کے باعث سبزی اور فروٹ فروشوں والوں کے لیے روڈ کے دونوں اطراف دس دس فٹ پر لکیر لگا کران کے کھڑے ہونے کے لیے جگہ کی تعین کی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ریڑھی بانو ں کو باقاعدہ لائسنس جاری کیے جائینگے لیکن لائسنس ا ن کو جاری کیا جائے گا جن کو بازار کے اندر ریڑھی کھڑی کرنے کی جگہ موجود ہو انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس ریڑھیوں کو جرمانہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ریڑھی باں اپنے کچروں کو قریبی ڈسٹبین میں ڈالیں یا ایک جگہ پر جمع کر کے میونسپل کمیٹی کے عملہ کے حوالے کرے اور شاہراہوں پر کچراہ پھینکنے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ بازار کے اندربغیر ترتیب ریڑھیوں کا کھڑے ہونے کے باعث پیدل گزرنے والے شہریوں کی پریشانی اور ٹریفک میں خلل کسی صورت برداشت نہیں کرینگے انہوں نے خلاف ورزی کر نے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی کی ٹیم ،ٹریفک پولیس اور سٹی پولیس کے ہمراہ ہر ہفتہ بازار کا دورہ کریگی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں