ملازمین کی اپ گریڈیشن اور مطالبات پر عمل در آمد کرانے کے لیے ایپکا نے طویل جدوجہد کی ، میر محمد انور خجک

ایپکا جب بھی کسی تحریک آغاز کرتی ہے تو اسے کامیابی سے ہمکنار کر کے ہی دم لیتی ہے، ضلعی صدر

جمعہ 2 اکتوبر 2015 19:04

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر میر محمد انور خجک نے اپنے بیان میں سپرنٹنڈنٹس ،اسسٹنٹس ،سینئر ،جونیئر کلرکس اور درجہ چہارم کے ملازمین کی اپ گریڈیشن پر مسرت کا اظہار کر تے ہوئے کہا آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر داد محمد بلوچ سمیت صوبائی قائدین کے طویل جدوجہد اور بھر پور قربانیوں کی بدولت تحریک کامیابی سے ہمکنارہوئی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے آفس میں تحریک کے کامیابی کے خوشی میں مٹھائی کے تقسیم کرنے کے موقع پر کے موقع پر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹس ،اسسٹنٹس،سینئر ،جونئیرکلرکس ،اور درجہ چہارم کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکشن جاری ہو نا صوبائی قائدین کے جدوجہد کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بلوچستان ،وزیر اعلیٰ بلوچستان ،مشیر خزانہ ،سیکرٹری فنانس اور میڈیا کا بھر پور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی اپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات پر عمل در آمد کرانے کے لیے ایپکا نے طویل جدوجہد کی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری تحریک کے دوران سابق اور موجودہ حکومت سے کئی مذاکرات کیے گئے ،اس دوران ایپکا نے صوبے کی ٹریڈ یونین کی تاریخ میں طویل دھرنا دیا اور دوران ہمارے قائد داد محمد بلوچ سمیت کارکنوں نے قید و بند کی صورتیں کاٹی مگر اپنی تحریک کو ہر حال میں نہ صر ف جاری رکھا بلکہ اس کو کامیابی سے ہمکنار کر کے اپنی یہ بات بھی ثابت کر دی کہ ایپکا جب بھی کسی تحریک آغاز کرتی ہے تو اسے کامیابی سے ہمکنار کر کے ہی دم لیتی ہے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں