ڈسٹرکٹ سیشن جج سبی راشد محمود کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

ڈاکٹر کی غیر حاضری پر اظہار برہمی، ،قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کے احکامات

جمعہ 2 اکتوبر 2015 19:04

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء ) ڈسٹرکٹ سیشن جج سبی راشد محمود کا اچانک ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ،قیدیوں سے ملاقات اور مسائل معلوم کئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کی غیر حاضری پر سخت براہمی کا اظہار ،قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کے احکامات،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج سبی راشد محمود نے اچانک ڈسٹرکٹ جیل سبی کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا انہوں نے قیدیوں سے فردا فردا ملاقات کر کے ان کے مسائل معلوم کئے انہوں بروقت جیل سپرنیٹنڈنٹ کو احکامات جاری کیا ،اور قیدیوں کے مقدمات سے متعلق جلد نمٹانے کی ھدایت جاری کئے ، ڈسٹرکٹ سیشن جج سبی راشد محمودنے جیل ڈاکٹر کے غیر حاضری پر سخت براہمی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں ڈیوٹی پر پابند رہنے کی ھدایت کی ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق سہولیت فراہم کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں