عیدالاضحی پرصفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا گیا ہے ،حاجی محمد خان سیلاچی

عید کے موقع پر میونسپل ایمپلائز کی چھٹیاں بھی منسوخ کرکے انہیں ڈیوٹی پر الرٹ رکھا گیا ہے،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی

پیر 28 ستمبر 2015 21:49

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد خان سیلاچی نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پراہم شاہراہوں سمیت عید گاہوں، مساجد، امام بارگاہوں اور قبرستانوں کو جانے والے روٹس پر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا گیا ہے جبکہ عید کے موقع پر میونسپل ایمپلائز کی چھٹیاں بھی منسوخ کرکے انہیں ڈیوٹی پر الرٹ رکھا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید ملنے والے مختلف افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عید الا ضحی کے موقع پر صحت و صفائی کے حوالے شہر بھر میں صفائی کے خاطر خواہ انتظامات کیئے گئے جبکہ مساجد،عید گاہوں ،امام بارگاہوں اور قبرستانوں کو جانے والے روٹس پر میونسپل عملہ کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں تاکہ نماز عید اور اس کے بعد لوگوں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑئے جبکہ بازاروں میں بھی وقفہ وقفہ سے صفائی کروائی گئی ہے ا نہوں نے کہا کہ عید کے پہلے دوسرئے اور تیسرئے روز تک میونسپل عملہ کی موبائل ڈیوٹیاں لگائی گئی اور ٹیموں کی شکل میں مختلف علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ عید الضحیٰ کے موقع پر ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی تھیں انہوں نے کہا کہ عیدالضحیٰ امت مسلمہ کے لیے قربانی اور ایثار کا پیغام دیتی ہے جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہمیں اپنے ارد گرد کے غریب و نادار لوگوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں