عیدالاضحی پرٹھوس بنیادوں پر صفائی کے انتظامات کیے گئے تھے ،حاجی داؤد رند

قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور فضلہ جات کو ٹھکانے لگانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں،چیئرمین میونسپل کمٹی سبی

پیر 28 ستمبر 2015 21:44

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء)چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤد رند نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پرٹھوس بنیادوں پر صفائی کے انتظامات کیے گئے تھے ،قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور فضلہ جات کو ٹھکانے لگانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دئے دی گئی ،سلاٹر ہاؤس سبی کو بھی فعال بنایا گیا تھا،عید کے روزاہم شاہراہوں ،گلیوں سمیت عید گاہوں،مساجد اور امام بارگاہ کے راستوں میں صفائی اورسفیدی (چونا)چھڑکاء گیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدالضحیٰ کے دن صحافیوں اور عید ملنے والے افراد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پرمیر حبیب رند، کونسلر فقیر محمد رند، گل زمان ہانبھی،ملک علی خان چانڈیو ،سلیم بنگلزئی اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدالضحیٰ کے موقع پر صحت و صفائی کا خاص خیال رکھا گیا اور اس موقع پر عید قربانی کے دوران جانوروں کو ذبح کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی کے سلاٹر ہاؤس کو بھی فعال بنایا گیا تھا جبکہ قربانی کے دوران گلی گلی محلہ محلہ میونسپل عملہ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دی جو جانوروں کی آلائشوں سمیت ان کے فضلہ جات کو اٹھا کر ٹھکانے لگائے تاکہ عید کے پر مسرت موقع پر سبی کے شہریوں کو صاف ستھرا اور پر فضاء ماحول میسر ہوسکے

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں