عیدالاضحی پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے،میر انور کھیتران

عیدگاہوں،مساجد ،امام بارگاہوں میں پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی،ڈی پی او سبی

پیر 28 ستمبر 2015 21:44

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سبی میر انور کھیتران نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے،عیدگاہوں،مساجد ،امام بارگاہوں میں پولیس کی نفری تعینات کردیا ہے ،عید قربانی ہمیں حضرت ابراہیم کے عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید ملنے والے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے بات چیت میں کیا اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی نور محمد بڑیچ ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سید گلزار شاہ ،ایس ایچ او سٹی جاوید کھوسہ ،سی آئی اے انچارج میر شوکت ڈومکی ،عبداللہ خان خجک و دیگر موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ عام دنوں کی طرح عید کے پرمسرت موقع پر بھی سبی پولیس کو کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے الرٹ رکھا گیا تھا جبکہ عید کے موقع پر عیدگاہوں،مساجد،امام بارگاہوں اور قبرستانوں پر غیرحفاظتی انتظامات میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عید کا دن اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک تحفہ ہے اور اس مقدس دن میں عید قربانی ہمیں حضرت ابراہیم کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے انہوں نے کہا کہ غریب و نادار افرادکو اپنی خوشیوں میں شامل کرکے عید کی حقیقی خوشیوں کو حاصل کیا جاسکتاہے انہوں نے کہا کہ عید کا دن جہاں ہمیں خوشیوں کا پیغام دیتا ہے وہاں عید امن بھائی چارئے اور سلامتی کو فروغ دینے کا بھی درس دیتا ہے

متعلقہ عنوان :