سانحہ شکارپور کو آٹھ ماہ کا طویل عرصہ گذر چکا ہے ،مگر سندھ حکومت کے وعدے وفا نہیں ہوئے،علامہ مقصود علی ڈومکی

جمعرات 17 ستمبر 2015 18:10

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء ) جئے سندہ محاذ کے چیئرمین ریاض علی چانڈیو نے شہداء کمیٹی شکارپور کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سانحہ شکارپور کو آٹھ ماہ کا طویل عرصہ گذر چکا ہے ،مگر سندھ حکومت کے وعدے وفا نہیں ہوئے۔ دھشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس اور کالعدم فرقہ پرست جماعت کی شرانگیز سرگرمیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کی اعلان کردہ کمیٹی کا گذشتہ کئی ماہ سے کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا، جس سے سندہ حکومت کے غیر سنجیدہ روئیے کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت عہد شکنی کررہی ہے۔ جس کے باعث وارثان شہداء نے احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے انشاء اﷲ، قوم، ظلم و نا انصافی کے خلاف جدوجہد میں وارثان شہداء کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے جسم چیئرمین ریاض علی چانڈیو نے کہا کہ سانحہ شکارپور کے وارثان شہداء کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں ، اولیاء اور صوفیاء کی سرزمین سندہ میں دھشت گردی اور مذہبی منافرت قبول نہیں، جدوجہد کے ہر مرحلے پر شہداء کمیٹی کے ساتھ رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں