کراچی میں صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف سبی پریس کلب کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی و مظاہرہ،قاتلوں کی گرفتاری ،صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کا مطالبہ

منگل 15 ستمبر 2015 22:37

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء ) کراچی میں صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سبی پریس کلب کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی و مظاہرہ،قاتلوں کی گرفتاری اور صحافیوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق کراچی میں سینئر صحافی آفتاب عالم اور ارشد جعفری کے قتل کے خلاف سبی پریس کلب کے صدر حاجی میردین محمد مری کی قیادت میں احتجاجی ریلی سبی پریس کلب سے نکالی گئی ریلی میں صحافیوں سمیت ٹریڈ یونینز،سیاسی و سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،احتجاجی ریلی سبی پریس کلب سے نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی گورنر ہاؤس پہنچی جہاں پرریلی کے شرکاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا ،احتجاجی مظاہرہ سے سبی پریس کلب کے صدر حاجی میر دین محمد مری،سرپرست اعلیٰ میر سلیم گشکوری،فنانس سیکرٹری ناشاد بلوچ،آفس سیکرٹری میاں یوسف و دیگر نے خطاب میں کراچی میں شہید ہونے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ سندھ حکومت صحافیون کے جان و مال کے تحفط کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے صحافی اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے اپنے آپ کو عدم تحفظ کا شکار سمجھتے ہیں جو کہ حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ سنیئر صحافی آفتاب عالم اور ارشد جعفری کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے اور ان کے لواحقین کی بحالی کے انہیں معاوضہ ادا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں