نائب تحصیلدارکے ناروارویہ کیخلاف قبائلی عمائدین ،معتبرین ،سیاسی جماعتوں کا پبلک پارک میں مشترکہ انعقاد

جرگہ میں نائب تحصیلدار سبی کی جانب سے چادر چار دیواری کے تقدس کی پامالی،ناروا رویہ ،زیادتیوں بارے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 11 ستمبر 2015 18:03

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء )نائب تحصیلدارکے ناروارویہ کے خلاف قبائلی عمائدین ،معتبرین اور سیاسی جماعتوں کا پبلک پارک میں مشترکہ جرگہ کا انعقاد ،جرگہ میں نائب تحصیلدار سبی کی جانب سے چادر چار دیواری کے تقدس کی پامالی،ناروا رویہ اور زیادتیوں کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ،وگرنہ احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق نائب تحصلیدارسبی کی جانب سے بی ایریا میں قبائل اور عوام کو بلاجواز تنگ کرنے کے خلاف سبی کے قبائلی عمادین ،معتبرین اور سیاسی جماعتوں کا مشترکہ جرگہ پبلک پارک سبی میں منعقد ہوا،جس میں پشتونخواء میپ کے سید نوراحمد شاہ خجک، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر یار محمد بنگلزئی،پاکستان تحریک انصاف کے صدر شیخ رشید خجک،عوامی نیشنل پارٹی کے مجتبیٰ خجک،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر میر مظفر نذر ابڑو،مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء کرم خان ، قبائلی شخصیت حفیظ اﷲ خان مرغزانی،ترجمان باروزئی ہاؤس قاضی عبدالحئی ،چیئر مین محمد حسین خجک،ملک آزاد خان خجک،ملک حسن دہپال،لعل محمد سیلاچی،ملک موسیٰ خان سیلاچی،ملک عزیز اﷲ سامیزئی، سابق یوسی ناظم ملک مجیب اﷲ خان خجک،شیخ جلال خجک،اﷲ ڈنہ،سعید خان سمیت دیگر مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے شرکت کی،قبائلی جرگہ میں مشترکہ طور پر لائحہ عمل میں کہا گیا کہ نائب تحصیلدار سبی کی مبینہ طور پر جاری زیادتیوں ،نارواسلوک اور ناانصافیوں کی وجہ سے بی ایریا میں رہنے والے قبائلی لوگ تنگ آچکے ہیں اور عوام کو بلاجواز تنگ کرنا مذکورہ آفیسرکا وتیرہ بن چکا ہے جس کے خلاف سبی کے عوام نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ہے لیکن کسی بھی ذمہ دار افیسر نے نوٹس بھی نہیں لیا انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان،سیکرٹری داخلہ اور کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ،ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ نائب تحصیلدار کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں