انسداد دہشت گردی عدالت سبی نے دو مختلف مقدمات میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیدیا

جمعرات 10 ستمبر 2015 17:05

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء )انسداد دہشت گردی سبی کے جج محمد رفیق لانگوکی عدالت نے دو مختلف مقدمات میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیدیا ،مقدمات کی سماعت آئیندہ تاریخ28ستمبر مقرر کی گئی ہے ،استغاثہ کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف سومروخان بگٹی نے پولیس تھانہ ڈیرہ بگٹی اور میر محمد نے پولیس تھانہ سوئی میں دو مختلف مقدمات درج کرائے کہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے ملک دشمن خبر مختلف چینلوں میں نشر کیا جس میں براہ راست پاک آرمی ،مرکزی حکومت اور دیگر سیکورٹی اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس سے پاک فوج کا وقار مجروح کر نے کی کوشش کی گئی مقدمات کا چالان معزز عدالت میں پیش کیا گیا ،اور مقدمات کی سماعت معزز عدالت میں ہیں ،معزز عدالت نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو عدالت میں مسلسل پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا اور مقدمات کی سماعت 28ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے سرکار کی جانب سے مقدمات کی سماعت میر مراد بخش مری اور عبد الرسول جتوئی نے کی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں