اﷲ آباد پولیس کی کاروائی،ایک شخص گرفتار ،پسٹل برآمد

ہفتہ 29 اگست 2015 22:03

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) اﷲ آباد پولیس کی کاروائی،ایک شخص گرفتار ،پسٹل برآمد ،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس سبی انتصار الحق جعفری ،ڈی پی او سبی محمد انور کیھتران کے خصوصی ہدایت پرسبی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کاروائی جاری ہے گذشتہ شب اﷲ آباد پولیس چوکی کے انچارج عبدالحفیظ مسکان ،ہیڈ کانسٹیبل منور گشکوری ،حفیظ اﷲ اور عبدالغفار گشت پر تھے کہ دوران گشت ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لینے پر غیر قالونی پسٹل اور گولیا ں برآمد کر کے گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں