پولیس اہلکار فرائض ایمانداری کیساتھ انجام دیں ،کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا ،ڈی آئی جی پولیس سبی

جمعہ 28 اگست 2015 17:18

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) ڈی آئی جی پولیس سبی رینج انتصارالحسین جعفری نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار فرائض ایمانداری کیساتھ انجام دیں ،کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا ہوں، پولیس اہلکار محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،جوانوں کے مسائل حل کریں گے،پولیس کو دیگر فروسز کی طرح جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن سبی میں جوانوں کے دربار سے خطاب میں کیا اس موقع پر ڈی پی او میر انور کھیتران،ایس ڈی پی او سٹی سرکل نور محمد بڑیچ،ڈی ایس پی ہیڈ کوآرٹر سید گلزار شاہ،ایس ایچ او سٹی تھانہ جاوید احمدکھوسہ،ایس ایچ او صدر تھانہ نواز جتک ،سی آئی ائے انچارج شوکت ڈومکی،اکاؤنٹس آفیسر عبداللہ خجک سمیت دیگر موجود تھے،منعقدہ دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس انتصارالحسین جعفری نے کہا کہ جوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری اور خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیں اور کرپشن سے پاک ہو کر معاشرئے کی اصلاح سمیت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ضرورت اس مر کی ہے کہ پولیس کی کارکردگی میں جدت کے ساتھ نکھار پیدا کیا جائے اور عوام اور پولیس کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دئے کر معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے انہون نے کہا کہ کرپشن ایک ایسا ناسور ہے جو آہستہ آہستہ معاشروں کو دیمک کی طرح چاٹ جاتا ہے اور معاشرئے کھوکھلے ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کے لیے عملی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں گے جبکہ پولیس اہلکاروں کو دور جدید کے مطابق سہولیات سے آراستہ کرنے کی بھی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سبی پولیس کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی اور نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات قابل تحسین تھے اور جوانوں نے اپنے فرائض مستعدی کے ساتھ انجام دیئے جس کی وجہ سے علاے میں امن و امان بحال رہا اور کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکا ،انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اسی طرح جاں فشانی اور مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں تو عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی فضاء بحال ہو جائے گی،دربار کے دوران ڈی آئی پولیس انتصار الحسین جعفری نے پولیس اہلکاروں کے مسائل بھی فرداً فرداً سنے ،جبکہ انہوں نے پولیس لائن کے مختلف شعبوں اسلحہ کوت،لنگر خانہ اور موٹر وہیکل کا بھی تفصیلاً معائنہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں