عوام کے مسائل دہلیز پر حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے، ملک قائم الدین دہپال

عوامی نمائندئے ہیں ،خود کو عوام کا خادم سمجھتاہوں ،بلدیاتی انتخابات کے بعد مسائل پر قابو پانے میں کافی پیشرفت ہوئی ہے،ڈسٹرکٹ چیئرمین سبی

جمعہ 28 اگست 2015 17:17

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل برؤئے کار لائے جائیں گے،ہم عوامی نمائندئے ہیں اوراپنے آپ کو عوام کا خادم سمجھتاہوں ،بلدیاتی انتخابات کے بعد مسائل پر قابو پانے میں کافی پیش رفت ہوئی ہے،ضلع سبی کے دیہی علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بھی شہری علاقوں کے عوام کی طرح ہونا چاہیے ،ضلع کے دیہی علاقوں کے عوام بے شمار مسائل سے دوچار ہیں جنہیں ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ کونسل مل کر حل کرسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت میں کیا ،انہوں نے کہا کہ سبی کے دیہی علاقوں کے عوام آج اکیسویں صدی کے جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں پینے کے صاف پانی سمیت صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے دیہی علاقوں کے مسائل کسی انبار سے کم نہیں ہیں جنہیں حل کرنے کے لیے وسائل اور فنڈز کی ضرورت ہوگی کیونکہ مسائل وسائل کے بغیر حل نہیں ہوسکتے ہیں جس کے لیے صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ ضلع کونسل سبی کے لیے ترقیاتی فنڈز جاری کریں جس سے ضلع سبی کے دیہی علاقوں میں ترقیات عمل شروع کیا جاسکے ،انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی بہم فراہمی کے لیے ضلع کونسل سبی اپنے تمام دستیاب وسائل کو برؤکار لارہی ہے اور سبی ضلع کے عوام کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے کوشاں ہیں اورہم چاہتے ہیں کہ سبی کے دیہی علاقوں کے عوام کو بھی وہی سہولیات فراہم کی جائیں جو شہری علاقوں کے عوام کو دستیاب ہیں جو ضلع سبی کے دیہی علاقوں کے عوام کا بنیادی حق بھی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آئیں ہیں اور عوام نے ہم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور انشااللہ عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بلکہ میں اپنے آپ کو عوام کا خادم سمجھتا ہوں اور عوام کی بے لوث خدمت کو ہی اپنا شعار سمجھتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں