نیشنل پارٹی کا وڑن خوشحال تعلیم یافتہ صحت مند اور پر امن بلوچستان ہے، صوبائی وزیر صحت واجہ رحمت صالح بلوچ

منگل 25 اگست 2015 19:19

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر صحت بلوچستان واجہ رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کا وڑن خوشحال تعلیم یافتہ صحت مند اور پر امن بلوچستان ہے اپنے مقصد کی تکمیل کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قائدانہ صلاحیتوں اور عوام دوست پالیسیوں پر فخر کرتے ہوئے بلوچستان کی غیور عوام کی بلد رنگ ونسل خدمات کا تسلسل برقرار رکھیں گے محکمہ صحت بلوچستان کو کرپشن سے پاک ماڈل محکمہ بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی سبی کے صدریا رمحمد بنگلزئی ، نائب صدر میر اسلم گشکوری ،جنرل سیکرٹری میر سلیم عمر رند ایڈووکیٹ ، پریس سیکرٹری اﷲ بخش مری کامریڈ ہدایت اﷲ سیلاچی، آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل(ر) کے مرکزی پریس سیکرٹری سید طاہر علی ، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے صدر میر جاوید بلوچ، جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری ،طاہر عباس بھی موجود تھے ، واجہ رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی ولولہ ایگز قیادت کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث نلوچستان سے نفرتوں کا خاتمہ ممکن بنا کر امن بھائی چارے کی فضا کو بحال رکھنے کیلئے اقدمات کئے گئے ہیں نیشنل پارٹی بلوچستان کی سابق روایات کو برقرار رکھتے ہوئے قومی پارٹی کا حق ادا کررہی ہے نیشنل پارٹی کے اقدامات سے مسخ شدہ لاشوں کی برآمد گی اغواء برائے تاوان بدامنی سمیت چادراور چار دیواری کے تقدس کی پامالیوں کا سلسلہ تھم چکا ہے بلوچستان کی عوام کا احساس محرومی کے خاتمہ کیلئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر اپنا رول پلے کررہی ہیں صوبے بھر میں تعلیم صحت کے شعبوں پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقداما ت اٹھائے جارہے ہیں روزگار کی فراہمی سمیت سٹرکوں اور ترقیاتی منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہیں جن کی تکمیل سے ترقی خوشحالی کا نیا باب روشن ہوگا محکمہ صحت اپنے وسائل میں رہ کر عوام کو صحت کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوشاں ہیں سینکڑوں کی تعداد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کردیاگیا ہے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی اور ادویات کی فراہمی سمیت علاج معالجے کی تمام سہولیات ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرنے کیلئے اقدامات بھی سب کے سامنے عیاں ہے جبکہ محکمہ تعلیم کے معیار کو بلند کرنے نقل کے خاتمہ ہونہار طلباء طالبات کو بہترین ماحول میں تعلیم کی فراہمی ہر علاقہ میں اسکولوں کی حالت زر کو درست کرنے ماڈلز اسکولزمیڈکل کالجز یونیورسٹیز کیڈٹ کالجز قائم کرکے مقامی سلح پر بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے ہمارا مقصد عوام کو وہ تمام سہولیات ان کی گھروں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے جس کا وہ حق رکھتے ہیں نیشنل پارٹی تعصب سے بلا ترہوکر بلوچستان کی غیور عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے ہم بلوچستان کی تعمیر نو میں سرگرمی کے ساتھ سرگرم ہیں آج بلوچستان خوشحالی ترقی کی راہ پر گامزن ہے بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو کسی صورت برادشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں