سبی، کیسکو کی نجکاری کیخلاف واپڈا ہائیڈرویونین کا ایس ڈی او آفس میں احتجاجی مظاہرہ ودھرنا،

منگل 25 اگست 2015 16:32

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء ) کیسکو کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرویونین کا ایس ڈی او آفس میں احتجاجی مظاہرہ ودھرنا،واپڈا کی نجکاری ملک اور عوام کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے حکومت ہوش کے ناخن لے،بشیر چانڈیو،عیسیٰ خان سیلاچی اور دیگر مقررین کا احتجاجی مظاہرہ ودھرناسے خطاب،تفصیلات کے مطابق واپڈیا ہائیڈرو یونین سبی کی جانب سے ایس ڈی او آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے واپڈا ہائیڈرویونین کے سرکل چیئرمین بشیر احمد چانڈو،عیسیٰ خان سیلاچی ،،سلطان ابڑو، عبدالمجید کھوسہ ،محمد بخش میسر،محمد فضل اور دیگر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے واپڈا کی نجکاری کا جو فصیلہ کیا گیا ہے اسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گئے انہوں نے کہا کہ اس سے واپڈا مزید خسارئے میں جائے گا جبکہ واپڈا سے منسلک لاکھوں ملازمین کا بھی معاشی قتل ہوگا جس کی واپڈا ہائیڈرو یونین سمیت ملک بھر کے مزدور پرزور مخالفت کرئے گی اور واپڈا کو کسی صورت نجکاری میں تبدیل ہونے نہیں دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج واپڈا تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور واپڈا کی ترقی کے لیے کام کرنے والے ملازمین جو شب وروز اپنا خون پسینا ایک کرکے ادارئے کو مستحکم بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں ان کو نظر انداز کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ واپڈا کی نجکاری ملک بھر کے ملازمین کے معاشی قتل کے مترادف ہوگا جس کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین سیسہ پلائی دیوار بن کر ثابت ہو گی انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے واپڈا سمیت قومی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو ملازمین کا ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں