ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، سعید احمد لہڑی

قومی شاہراہوں پر ٹرانسپورٹرزو مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،پیٹرول کی قمیتوں میں ایک فیصد کمی مذاق کے مترادف ہے ،پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کے استحقاق کا خیال رکھا جائے

ہفتہ 1 اگست 2015 20:54

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) صوبائی صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن بلوچستان حاجی سعید احمد لہڑی نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی،قومی شاہراہوں پر ٹرانسپورٹرزو مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،پیٹرول کی قمیتوں میں ایک فیصد کمی مذاق کے مترادف ہے ،پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کے استحقاق کا خیال رکھا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں ضلعی صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سبی ملک ساجد بنگلزئی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز بے شمار مسائل سے دوچار ہیں اور ٹرانسپورٹروں کو مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق برتنا پڑئے گاانہوں نے کہا کہ اندرون صوبہ میں بس اڈوں اور ویگن اسٹینڈز پر مسافروں سمیت ٹرانسپورٹروں کو کوئی سہولیات میسر نہیں ہیں نہ ہی انتظار گاہیں موجود ہیں اور نہ ہی کہیں پبلک لیٹرین موجود ہیں اور اگر کہیں انتظار گاہیں یا پھر پبلک لیٹرین کی عمارات موجود ہیں تو وہاں پھر گندگی نے ڈیرئے جمائے ہوئے ہیں جبکہ مسافر گاڑیوں کے لیے شیڈز کا نہ ہونا بھی بڑا مسئلہ ہے موسمی اثرات کے باجود مسافر گاڑیاں تپتے سورج اور کھلے آسمان تلے کھڑی ہوتی ہیں جبکہ روٹ پرمٹ سمیت وہیکل ٹیکسز کی ادائیگی کو ٹرانسپورٹروں کی جانب سے یقینی بنایا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود ٹرانسپورٹرز بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کی قومی شاہراہوں سمیت لکن سڑکیں تک ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کے لیے محفوظ نہیں رہی ہیں آئے روز قومی شاہراہوں پر ڈکیتی و اغواء کی واردتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک نہ جانے کتنے افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹروں سمیت مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری اور فرائض میں آتا ہے،انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو بھی چاہیے کہ وہ مسافروں کے استحقاق کا خیال رکھیں اور ان کے ساتھ نرم لہجے سمیت حسن اخلاق کے ساتھ پیش آیا جائے کیونکہ انہی مسافروں سے ہی ہماری روزی کا سلسلہ جُڑا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ حالیہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان اونٹ کے منہ میں زیرئے کے مترادف ہے جبکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی اور ہمارئے حکمران ایک فیصد کمی کرکے قوم کو 14اگست کا تحفہ دئے رہے ہیں جو قوم کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں